دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22فروری2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے اور تجزیے۔

مظفر گڑھ:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مظفر گڑھ کا طوفانی دورہ،یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کا اعلان

علی پور مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر اورانڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان،چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،گائنی وارڈ و لیبر روم کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح،مریضوں سے طبی سہولتوں کے بارے میں پوچھا

سہولت سینٹراورقصر بہبود کاافتتاح کیا، پولیس سٹیشن صدر کا اچانک دورہ،ملزم کی درخواست پر انکوائری کا حکم،ریسکیو 1122کے آفس کا معائنہ

کوئی وزیر اعلی یہاں نہیں آیا، آپ کی آمد سے ہمیں حوصلہ ملا ہے، آپ نے ہمارے مسائل سنے،آپ کی شکرگزار ہیں:

خواتین کی وزیراعلیٰ سے گفتگو

شاہ جمال اورخان گڑھ میں دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اورکوٹ ادو اورجتوئی میں ریسکیو 1122 کے قیام کے منصوبوں کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جتوئی تا ستھاری روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،یہ سڑک 8کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی

مظفرگڑھ کے عوام کی خوشحالی کیلئے 19 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام جاری،چوک سرور شہید کو مظفرگڑھ کی پانچویں تحصیل کا درجہ دیا جائیگا
مظفرگڑھ کی محرومیاں دور کرکے دم لیں گے،کاغذی کارروائی نہیں کرنے دوں گا، اب سب کو کام کرنا ہوگا:

وزیراعلیٰ کامختلف تقاریب سے خطاب

وزیراعلیٰ نے عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کے سربراہ کو 24لاکھ روپے کا چیک دیا،تحریک انصاف کے عہدیداروں اوروکلاء کے وفد کی ملاقات
کارکنوں اورعہدیداروں کا چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے اورمظفر گڑھ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اظہار تشکر


مظفر گڑھ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج مظفر گڑھ کا طوفانی دورہ کیااورمظفر گڑھ کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا

اورسنگ بنیاد بھی رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کی اصولی منظوری دی اور علی پور مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا جبکہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیااور گائنی وارڈ و لیبر روم کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گائنی وارڈ کا دورہ کیا اور وارڈ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ

آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا۔ ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے۔مظفرگڑھ میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔

دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈریس میک مرکز،بیوٹیشن ٹریننگ سینٹر،آرٹ اینڈ گرافس اورکمپیوٹر مرکز کا دورہ کیا

اور تربیت حاصل کرنیوالی خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔ آپ کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ قصر بہبود میں خواتین کو 8 مختلف فنون میں بلامعاوضہ تربیت دی جا رہی ہے

اوراس منصوبے پر تقریباً 6 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت مہیا کی جائے گی۔آپ کو دی جانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ خواتین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ

کوئی وزیر اعلی یہاں نہیں آیا، آپ کی آمد سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ آپ نے ہمارے مسائل سنے جس پر آپ کی شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم اپنی نوعیت کے پہلے سہولت سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سہولت سینٹر میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس سہولت سینٹر میں عوام کو مختلف سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

سینٹر میں ڈومیسائل، تصدیق شدہ دستاویزات، اسلحہ لائسنس، نئے پٹرول پمپس کیلئے این او سی، بنیوولنٹ فنڈ، روٹ پرمٹ اور دیگ…


مظفر گڑھ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مظفر گڑھ میں ایم پی اے میاں علمدارعباس قریشی کی رہائش گاہ آمد، جواں سال بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار مظفر گڑھ میں ایم پی اے میاں علمدارعباس قریشی کی رہائش گاہ گئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایم پی اے میاں علمدار عباس قریشی سے ان کے جواں سال بھتیجے کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی –

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی -وزیر اعلی نے کہا کہ اپنے پیارے کے بچھڑ جانے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پر سینکڑوں کارکن اور شہری بھی علمدار عباس قریشی کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے فرداًفرداً مصافحہ کیا اور حال احوال پوچھا۔


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج مظفر گڑھ کا طوفانی دورہ کیااورمظفر گڑھ کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا اورسنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مظفر گڑھ کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی آف مظفر گڑھ کے قیام کی اصولی منظوری دی اور علی پور مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر کابھی اعلان کیا جبکہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کیااور گائنی وارڈ و لیبر روم کے تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گائنی وارڈ کا دورہ کیا

اور وارڈ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ

آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا۔ ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے۔مظفرگڑھ میں صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

صحت کی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنانے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے۔ دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی بہتری کا مشن آگے بڑھا رہا ہوں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں قصر بہبود کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈریس میک مرکز،بیوٹیشن ٹریننگ سینٹر،آرٹ اینڈ گرافس اورکمپیوٹر مرکز کا دورہ کیااو…


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

ٹرک کے ذریعے ایرانی ڈیزل فروخت کرنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار، ڈرائیورساتھی کے ہمراہ علاقہ میں عرصہ دراز سے ایرانی تیل فروخت کرتا تھا،

پولیس نے ٹرک سے 3ڈرم جن میں 8 سولیٹر ایرانی ڈیزل موٹر پائپ پیمانہ و دیگر سامان برآمد کرلیا،مقدمہ درج،اس بارے تفصیل کے مطابق لورا لائی کے رہائشی ٹرک ڈرائیور ہیبت خان پٹھان جوکہ

اپنے ٹرک نمبری560ٹی کے ای پر عرصہ دراز سے ایرانی ڈیزل فروخت کرتا تھا، گزشتہ روز تونسہ موڑ کے قریب ایرانی ڈیزل کی سپلائی کیلئے آیا ہوا تھا

کہ مخفی اطلاع پر پولیس دائرہ دین پناہ نے چھاپہ مارا اور ڈرائیور ہیبت خان پٹھان سمیت اس کے ہیلپر محمد آصف کو گرفتارکرلیا،

ٹرک سے 3ڈرم جن میں 8سو لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل تھا سمیت الیکٹرک موٹر 2کین پیمانے ودیگر سامان برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا،

پولیس نے ڈرائیور ہیبت خان اور اس کے ہیپلر کے خلاف مقدمہ نمبر76/20زیر دفعہ285-286درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ،2جوڑے رنگے ہاتھوں گرفتار،اڈہ کا نائیک پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگیا،پولیس نے شراب فروش بھی دھر لیا،بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد،پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ پولیس دائرہ دین پناہ نے مخبری پر فیض پٹرول پمپ کے سامنے غلاماں گاڈی کے فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ مارا،

پولیس کو دیکھتے ہی اڈہ مالک غلاماں گاڈی موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے عیاشی کیلئے آئے 2مرد مخدوم محمد علی اور محمد محبوب سمیت2خواتین چوک کمہاراں کی پروین اور حفیظ بی بی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا،

پولیس نے دونوں جوڑوں سے رقم بھی برآمد کرلی،پولیس چوک سرور شہید نے دوان گشت چک نمبر523ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد شہباز رندھاوا کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 20لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بندکردیا،


کوٹ ادو

ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے نادہندہ کا واپڈا کی ریکوری ٹیم پر دھاوا،ریکوری لسٹ سمیت موبائل فون چھین لیا،پولیس نے ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر568ٹی ڈی اے میں وقاص لطیف آرائیں جوکہ واپڈ کا نادہندہ تھا جس کے ذمہ ایک لاکھ 9ہزار روپے بل تھا جس پر واپڈا نے اس کا کنکشن منقطع کردیا تھا،

کنکشن منقطع ہونے پر وقاص لطیف نے ڈائریکٹ تاریں لگا کر گھر کی بجلی چالو کرلی،مخبری پر واپڈا ریکوری ٹیم کے ساجد حسین،اعجاز حسین ذوالفقار،لیاقت نے وقاص لطیف کے گھر چھاپہ مارا اور ڈائریکٹ لگی تاروں کو وڈیو بنانے لگے

تو صارف وقاص لطیف اپنے دیگر 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اور آہنی راڈ سے ساجد حسین کو پکڑ لیااور تشدد کرکے ان سے ریکوری لسٹ اور موبائل فون چھین لیا

جس پر واپڈا ٹیم وہاں سے بھاگ دوڑی،پولیس چوک سرورشہید نے ایس ڈی او واپڈا چوک سرورشہید حافظ علی حسن جاوید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر72/20زیر دفعہ 379،462آئی 353-186درج کرلیا ہے،


کوٹ ادو

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شکیل احمد کوریہ،سٹی پبلک اسکول کے اونر ملک شفیق احمد کوریہ،محکمہ انہار کے پٹواری ملک ضمیر احمد کوریہ،

ایس ڈی او واپڈا ملک صغیر احمد کوریہ،بار کونسل کے ممبر ملک منیر احمد کوریہ کے بھائی پولیس کانسٹیبل پی آر او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک عامر کوریہ جو کہ گزشتہ روز روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے تھے، مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قل خوانی آج جنوبی عیدگاہ کوٹ ادو میں ادا کی جائے گی،

دعا ٹھیک ساڑھے10بجے ہوگی، دریں اثناء کیمسٹ ایسوسی ایشن کوٹ ادو کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی نذیر احمد منعقد ہوا،جس میں چیئرمین کیمسٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدکوریہ کے بھائی ملک عامر کوریہ کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا

اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی،اجلاس میں ڈاکٹر عبد الحفیظ دلشاد، حاجی عبدالغفار، امیر احمدانی، اکبر خان چانڈیہ، محمدطارق،نصراللہ،غلام عباس،

مہر محمد لطیف، ڈاکٹر محمد خلیل ندیم،ڈاکٹر عبدالوہاب،ڈاکٹر محمد رمضان،نعیم جاوید،ملک ربنواز و دیگر نے شرکت کی،


کوٹ ادو

کنڈی چوک بائی پاس پر 17ویں سالانہ عظیم الشان مصطفی کانفرنس منعقد کی گئی،کانفرنس میں عبدالحمید چشتی اور قاری رفیق باروی نے خطاب کیا،

کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،, انتظامیہ کمیٹی قاری محبوب کریمی,علامہ مطلوب احمد فیضی,قاری ریاض حسین سواگی,

مفتی رضوان جلالی, علامہ امجد ریاض باروی,علامہ امتیازالحسن اسدی قاری خلیل سواگی،

حسنین خان گرمانی کی جانب سے عظیم الشان کانفرنس میں اسلام زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے،


کوٹ ادو

میپکوچیف نے کوٹ ادو سرکل کے 4 اسسٹنٹ لائن مینوں کومحکمانہ ترقی دے کر لائن سپرٹنڈنٹ کے عہدہ پر تعینات کر دیا ہے،

اس بارے تفصیل کے مطابق میپکو چیف نے میپکوسب ڈویژن کوٹ ادو میں تعینات اسسٹنٹ لائن مینوں ملک اظہر حسین،فیاض احمد،طاہر نفیس اور ریاض حسین کو

محکمانہ امتحان پاس کرنے پر ترقی دے کر لائن سپر ٹنڈنٹ سیکنڈتعینات کر دیا ہے


کوٹ ادو

دائرہ دین پناہ میں ”روزنامہ جنگ“کے نامہ نگار ڈاکٹر شبیر قریشی کے بھائی پروفیسرڈاکٹر محمد عارف ضیاء جو کہ گزشتہ روزانتقال کر گئے تھے،

مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ساڑھے 10بجے ان کی رہائش گاہ پرادا کی جائے گی،


کوٹ ادو

”سوہنڑیں رنگ دی ڈاچی ساوے کچاوے“ریڈیو پاکستان ملتان کے معروف فوک سنگر اختر چشتی شدید علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے،

مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں قصبہ احسان پور دربار گاگو شاہ ادا کی گئی،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی 25فروری بروز منگل انکے آبائی گھر احسان پور دربار گاگو شاہ ادا کی جائے گی،

دریں اثناء معروف شاعر وگیت نگار ادیب محقق تنویر شاہد محمد زئی،معروف شعراء کرام قاسم راز، شفیق انور شاز،حنیف سیماب،

پروفیسر عمران میر،شوکت عاجز،حافظ محمد سعید،معروف گلوکاروں محمد نواز بھٹہ،فرقت سوکڑی،اشرف راکٹ ودیگر نے اختر چشتی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔

About The Author