دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کشمورکے نواحی گاؤں میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل

پولیس کی مدعیت میں شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کشمور

کشمور کے علاقے بخشاپور کے نواحی گاؤں گاؤں نورنگ پور میں سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے اپنی 22 سالہ بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا،

پولیس کی مدعیت میں شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.

کشمور کے علاقے بخشاپور کے نواحی گاؤں نورنگ پور میں شوہر نے سیاہ کاری کے الزام پر اپنی 22 سالہ شاھینہ جکھرانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور آسانی سے فرار ہوگیا،

دوسری جانب پولیس نے اطلاع ملتے ہی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اپنی تحویل میں لے کر کشمور ہسپتال منتقل کروایا

لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی مدعیت میں خاتون کے شوہر خان محمد جکھرانی سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

قاتل کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ اہل خانہ گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں.

About The Author