نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرکلر ریلوے کےمتاثرین کو متبادل جگہ دیئے بغیر آپریشن کے نتائج سامنے نہیں آئیں گے،گورنر سندھ

میئر کراچی ناراض نہیں ہیں۔ کے ایم سی کو جلد چھ ارب روپے مل جائیں گے

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کراچی سرکلر ریلوے ٹریک سے ہٹائے گئے متاثرین کو متبادل جگہ دیئے بغیر آپریشن کے نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔ میئر کراچی ناراض نہیں ہیں۔ کے ایم سی کو جلد چھ ارب روپے مل جائیں گے۔ آئی جی کے معاملے وزیراعلی سے بات ہوئی ،،لیکن اتفاق نہیں ہوسکا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے سرکلر ریلوے کے لئے چیف جسٹس کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ متاثرین کو متبادل جگہ دیئے بغیر آپریشن کے نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔ میئر کراچی ناراض نہیں۔ کے ایم سی کو جلد چھ ارب روپے مل جائیں گے۔ اٹھائیس فروری کو میگا پراجیکٹس کا افتتاح متوقع ہے۔

عمران اسماعیل،گورنر سندھ نے کہا کہ
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کابینہ

نے آئی جی کے معاملے پر انہیں مینڈیٹ دیا ہے۔ وزیراعلی سے بات ہوئی ،،لیکن اتفاق نہیں ہوسکا۔ اب وفاق صوبے کو تین نام دے گا۔

عمران اسماعیل،گورنر سندھ نے مزید کہا کہ

اس سے پہلے نیشنل پراجیکٹ کامپٹیشن کی تقریب سے خطاب میں گورنر نے کہا کہ پاکستان میں اب کئی مواقع ہیں۔ کامیاب نوجوان پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ سے پچاس لاکھ کا قرضہ دیا جارہا ہے۔ اپنے ملک اورذات پربھروسہ کریں۔

About The Author