نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

22فروری2020:کھیلوں کی خبریں

لیجنڈ کرکٹرا ور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مینٹور سر وویوین رچرڈز پاکستان پہنچ گئے

لیجنڈ کرکٹرا ور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مینٹور سر وویوین رچرڈز پاکستان پہنچ گئے۔ وہ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ٹیم کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

پی ایس ایل فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔ ٹیم کے مینٹور اور لیجنڈ کرکٹر سر وویوین رچرڈز ٹیم کا حوصلہ بڑھانے اور انہیں مفید مشورے دینے کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔

ٹیم کے مینجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ وہ آج کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔آج کے میچ میں دونوں ہی ٹیمیں مضبوط حریف تصور کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز پشاور زلمی کو کراچی کنگز کے خلاف ایک ہائی اسکورنگ میچ میں دس رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی پہلی سنچری

کامران اکمل نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل فائیو کی پہلی اور پی ایس ایل میں اپنی تیسری سنچری بنالی

اس سے پہلے کامران اکمل کراچی کنگز اورلاہور قلندرزکے خلاف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں

پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز میں یہ چھٹی سنچری اسکور کی گئی ہے

کامران اکمل۔کے اعلاوہ شرجیل خان، کیمرون ڈلپورٹ اور کولن انگرم پی ایس ایل میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں

کامران اکمل نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری 54 گیندوں پر اسکور کی

پاکستان سپر لیگ میں 49گیندوں پرتیزترین سنچری کاریکارڈکیمرون ڈلپورٹ کا ہے

ڈلپورٹ نے لاہور قلندرز کےخلاف 49گیندوں پر سنچری بنائی تھی

دوسری تیزترین سنچری50گیندوں پر شرجیل خان نے پشاور زلمی کے خلاف بنائی تھی


ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 5،چوتھا میچ

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 149 رنز کا ہدف دیا

پشاور زلمی نے مقررہ ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کیا، کامران اکمل نے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی
حیدر علی 25،شعیب ملک 7 اور ٹام بینٹن 3 رنز بنا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جیسن روئے نے 73 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی،

کپتان سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے۔احمد شہزاد 12 اور شین واٹسن 8 رنز بنا سکے
اعظم خان نے 5 اور محمد نواز نے 2 رنز بنائے۔

وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ راحت علی،محمد عامر خان اور سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

About The Author