سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روایتی بسنت میلہ سجایا گیا جس میں ہزاروں افراد نے ملکر پتنگ بازی کی اور رنگ برنگی پتنگوں سے آسمان کو رنگین کر دیا
سعودی عرب میں جدہ کائٹ کلب کی جانب سے بسنت میلہ سجایا گیا جس میں ہزاروں افراد پتنگ بازی کرکے لطف اندوز ہوئے
پتنگ بازوں نے پتنگوں سے آسمان کو رنگین کیے رکھا
پتنگ باز ایک دوسرے سے پیچ لڑا کر اور بو کاٹا کے نعرے لگا کر بسنت کے مزے کو دوبالا کرتے رہے
اس موقعہ پر بسنت میلے کے آرگنائزرزکا کہنا تھا کہ ایسے دیار غیر میں بسنت منا کر دیس کی یاد تازہ ہوگئی اور سمندر پار پاکستانیوں کو اچھا تفریحی ماحول میسر آیا
حکومت پاکستان کو بھی ملک بھر میں کھلے میدانوں میں بسنت منانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیے
بسنت میلے میں دیسی کھانوں کے سٹال بھی لگاے گئے تھے
اے وی پڑھو
سنہ 1925 میں ایک ملتانی عراق جا کر عشرہ محرم کا احوال دیتا ہے||حسنین جمال
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان
سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی