لاہو: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا سپیس مشن لانچ کرنے عزم لئے ہوئے ہیں مگر پنجاب حکومت سپیس سائنس کی اہمیت سے ہی بے خبر ہے۔
پنجاب میں صرف ایک سرکاری یونیورسٹی میں سپیس سائنس کا مضمون پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والی محکمہ ہائر ایجوکیشن کی رپورٹ میں چشم کشا انکشاف سامنے آئے ہیں۔
پنجاب میں دو درجن سے زائد سرکاری یونیورسٹیز ہیں مگرسپیس سائنس کا مضمون صرف پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ہی پڑھایا جاتا ہے۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق سپیس سائنس کی تعلیم یونیورسٹی کی سطح پر دی جاتی ہے، کسی بھی شعبے میں تعلیم دینا متعلقہ یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور سینڈیکیٹ کی منظوری سے ہوتا یے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق اگر سرکاری یونیورسٹیز سپیس سائنس کی تعلیم دینا چاہے تو حکومت تعاون کرے گی،
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،