دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

کوٹلہ ربائیت محمد پور دیوان میں ثقافتی اونٹ میلہ

معروف سرائیکی دانشور،شاعر،مصنف،سیاسی شخصیت سردار کریم نواز خان کورائی مرحوم المعروف منصف کورائی کے قریبی عزیزسردار فیض رسول خان کورائی کیطرف سے پاکستان بھر سے نامور اونٹوں کی کشتیاں کرائی گئیں

جس میں سیاسی سماجی،عوامی شخصیات اور ہزاروں شائقین ،اہل علاقہ اور تماشائیوں نے شرکت کی۔

جبکہ مبینہ طور پر ایڈیشنل سیشن جج راجن پور نے اسے غیر قانونی قرار دے کر انتظامیہ سے فوری طور پر بند کرانے کا حکم دیا تھا.

جس میں مینا جعفر لغاری کو زمین پر بیٹھے ہوئے اونٹ دنگل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


روجھان

کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی روجھان کے ساتھ ملحقہ منی پارک کا کام جاری ہے۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن گرین اینڈ کلین پاکستان (پنجاب) اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کے حکم

اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی روجھان سے متصل جگہ کمیٹی چوک کی روڈ کے دونوں جانب منی پارک پر کام جاری ہے

جس پر گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت روجھان کی خوبصورتی کے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال اور سنیئر سب انجینئر محمد شاہد کی نگرانی میں پھول پودے لگائے جا رہے ہیں

اس کے ساتھ خوبصورتی کے رنگ برنگی روشنی کے لائیٹس لگائی جا رہی ہیں اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ

ہم ڈی سی راجن پور کی ہدایت پر روجھان کو خوبصورت بنانے کے لئے ہسپتال روڈ کے فٹ پاتھ پر بھی گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت پودے لگانے کے ساتھ ساتھ یہاں پر لائیٹس لگائی جائیں گی

اور کلمہ چوک پر بھی لائیٹس اور قمقموں سے سجایا جائے گا انہوں کہ کہ روجھان شہر میں گلیوں محلوں میں اسڑیٹ لائیٹس کو بھی جلد چالو کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ

ہم ڈی سی راجن پور کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے غازی پارک کو ازسرنو اس کی تزئین وآرائش اور اس میں پھول پودے اور بچوں کے لئے جھولے لگائے جائیں گے اور اس پارک کو دوبارہ شہریوں کی تفریح کے لئے دوبارہ بحال کیا جائے گا

جس میں لائیٹس وغیرہ بھی نصب کی جائیں کی اور پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت بنانے کی کوشش کریں گے اس کے علاوہ کلمہ چوک نذد غازی پارک کو بھی روشنیوں سے سجایا جائے گا

انہوں کہا کہ روجھان کو خوبصورت بنانے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

About The Author