دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

20فروری2020:آج ضلع بہاول نگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزے۔

بہاولنگر سے
صاحبزادہ وحیدکھرل

تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، 28لیٹر شراب برآمد،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر02 مقدمات درج ،ملزمان پابند سلاسل، مزید تفتیش جاری،

تفصیلات کے مطابق تھانہ میکلوڈ گنج پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کی خصوصی ہدایات پر خطرناک اشتہاریوں، منشیات فروشوں، معاشرتی برائیوں، جواء پرچی،شراب فروشوں اور نیشنل ایکشن پلان کے قوانین کی خلاف ورزی پر موثر کاروائیاں جاری ہیں ۔

پولیس سٹی بی ڈویژن بہاولنگر نے پل فورڈ واہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسماعیل کو کرکے قبضہ سے 28 لیٹر شراب برآمد،جبکہ دوسری کاروائی وال چاکنگ ایکٹ کے تحت کرتے ہوئے ملزمان وحید اور عرفان کے خلاف کی گئی،

ایس ایچ اوسب انسپکٹر راو محمد علی نے کہا ہےکہ ڈی پی او قدوس بیگ کے ویزن پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، علاقہ تھانہ کو کرائم فری بنانے کے لئے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے

نئی سانٹیفک تکنیکی اپروچ کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹیم ورک کی طرح کام کر رہے ہیں۔میرٹ کی پالیسی کو مقدم اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنا،پو لیس کے سوفٹ امیج کو بحال کرنے کے لئے عوام دوست پالیسی پر عمل پہرہ ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او بہاولنگر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہر جمعہ ادائیگی کے بعد مسجد میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد بھی جاری ہے

تاکہ سائلین کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جاسکے۔سائلین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی جارہی ہے کہ پولیس ہمیشہ کی طرح عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

تھانہ میں آئے ہوئے ہرسائل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمارا اخلاقی اور بنیادی فرض ہے۔۔


بہاولنگر

بہاولنگر پولیس صدرسرکل کےتھانوں میں ں ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں جاریں،

ایس ایچ او تھانہ ڈونگہ بونگہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ،ثناءاللہ،ذاکر اور اللہ رکھا کو گرفتار کرکے قبضہ سے بندوق 12بور اور دو عدد پسٹل 30بور برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ضلع بھر میں ملزمان و مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زیروٹالرینس کے تحت اسپیشل مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔

ایس ایچ او سب انسپکٹرمطلوب احمد نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔پولیس ٹیمیں دن رات پولیس کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں۔

جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کےلیے اشتہاری ملزمان کی کمین گاہوں پر بھی تشکیل دی گئی ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں ۔

قانون شکن ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور حوصلہ شکنی کے لیے عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں تاکہ انہیں گرفتار کرکے اس قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔

عوام الناس کی جان ومال کا تحفظ، میرٹ پر بروقت انصاف کی فراہمی، جرائم کا انسداد،عوامی شکایات کا ازالہ، سائلین کے ساتھ مثبت رویہ اور ان کی دادرسی پولیس آفیسر کی اولین ذمہ داری ہے

اور ان فرائض کو سرانجام دینے کے لیے پولیس فورس کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا، قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔.

About The Author