دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

19فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پرمبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

گزشتہ روز میونسپل کمیٹی روجھان میں پرانی ناکارہ مشینری اور ناقابل مرمت گاڑیوں کی نیلامی ہوئی جس میں ٹریکٹرز، واٹر ٹینکس و دیگر ناکارہ اشیاء کی بذریعہ بولی نیلام کی گئی ۔
اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی روجھان عثمان غنی کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی کی پرانی ناکارہ ناقابل مرمت مشینری و دیگر اشیاء کی نیلامی باطریقہ احسن سرانجام پائی

جس میں کنوینر مونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد زبیر بھٹہ تھے جب کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان رائے ظفر اقبال کی زیر نگرانی یہ پراسس مکمل کیا گیا

اس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کے نمائندہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ محمد سیلم کے علاوہ دیگر ممبران میں میونسپل آفیسر پلاننگ، ٹیکس سپریٹنڈنٹ اشتیاق احمد، سنیئر سب انجینئر محمد شاہد، شامل تھے،

بولی کے لئے باقاعدہ کارروائی کا آغاز دن 12:30 پر تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور شفاف طریقے سے موجود بولی دھندہ سب کے سامنے نیلامی کی گئی سب سے پہلے واٹر ٹینکرز کی نیلامی کی گی جو کہ بولی دھندہ شہزاد ظفر نے ٹینکی نمبر 1 سب سے زیادہ بولی 54 ہزار دے کر اپنے نام کی علاوہ ازیں بولی کا یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہا

جب کہ دو عدد ٹریکٹرز کے لئے بولی دھندگان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جن میں ٹریکٹر جان ڈیئر کی بولی 2 لاکھ 80 ہزار سے شروع کی گئی جو 4 لاکھ 41 ہزار میں بولی دھندہ غلام حسین نے سب سے زیادہ بولی دے کر اپنے نام کی اور دوسرا ٹریکٹر میسی فرگوسن 240 کی نیلامی کی بولی 1 لاکھ 80 ہزار سے شروع،ہوئی

اور 3 لاکھ 2 ہزار میں ڈیرہ غازی خان کے بولی دھندہ حیدر علی نے دوسرے بولی دھندگان کی نسبت زیادہ بولی دے کر خرید لیا جب کے 6 عدد پرانے پیٹر انجن 1 لاکھ 17 ہزار 5 سو میں کشمور کے بولی دھندہ عمرحیات نے خرید لیا

علاوہ ازیں زیادہ سامان خریدنے والوں میں روجھان کے شہزاد ظفر جنہوں نے 4 عدد ٹینکرز خریدے اور ناصر علی خان نے 2 ٹینکر و دیگر سامان خریدا نیلامی کے دوران بولی دھندہ نظم و ضبط کے ساتھ رہے

اور یہ نیلامی کا پراسس مکمل ہوا، سپریڈنٹ اشتیاق احمد نے نیلامی کے شرائط بولی دھندگان کو پڑھ کر سنائے اور یہ ہراسس شفاف طریقے سے پائے تکمیل کو پہنچا ۔

میونسپل کمیٹی ملازمین عبدالروف مزاری، لعل حسین، شفیق احسن مزاری، سید نزیر شاہ و دیگر افراد شامل تھے ۔


روجھان

روجھان کی عوام کے لیے آگئ وہ خوشخبری جس کا تھا صدیوں سے انتظار دبنگ لیڈر ایم این اے ریاض محمود خان مزاری ہفتہ کے دن سوئی گیس کا افتتاح کرینگے عوام میں خوشی کی لہر

روجھان کی عوام کے لیے آگئ ہے وہ خوشخبری جس کا صدیوں سے روجھان کی لاکھوں عوام کو انتظار ہے روجھان کے دبنگ اور ہرالعزیز عوامی لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ہفتہ 22 فروری کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرینگے

جس کے بعد ان شاء اللہ روجھان کی عوام کی لکڑیوں اور دھواں کی ازیت ناک اور تکیلف دہ زندگی سے جان چھوٹ جائے گئ دبنگ اور ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کا سوئی گیس کی فراہمی کے افتتاح کا سن کر

روجھان میں خوشی کی لہر دوڑ گئ ہے شھری ایک دوسرے کو فون کرکے خوشخبری سنا رہے ہیں اور مبارک باد پیش کررہے ہیں

اور دبنگ اور عوامی ہرالعزیز لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اورعوام دوست لیڈر فخر روجھان ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری

اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری کی کاوشوں کو سراہا ہے اور زبردست خراج تحسین ہیش کیا گیا ہے۔


روجھان

روجھان کی عوام کا مصالحتی کمیٹی کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار ۔ تفصیل ۔روجھان کی عوام اپنے مسائل کی بروقت حل و تکمیل کی وجہ سے عوام کا چیرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

عوام اپنے ہر طرح کے زیادہ تر مسائل کے لئے چیئرمین مصالحتی کیمٹی سے رجوع کرنے لگے ۔کیونکہ چیئرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی عوام کے تمام قسم کے مسائل بلاخوف اور بغیر کسی دباؤکے اپنے فیصلوں کو پایہ تکمیل تک پہنچتیں ہیں۔

اور اپنے فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کرانا کی بدولت عوام میں ایک منفرد مقام حاصل کر گئے ہیں ۔عوام کا ڈی پی او را جن پور احسن سیف اللہ خان،

ڈی ایس پی روجھان ثناءاللہ خان مستوئی اور ایس ایچ او اسحاق جان کو پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عوام کے مسائل کو احسن طریقے سے حل کرانے کے لئے

مصالحتی کمیٹی کو قائم و دائم رکھا جائے. عدنان احمد راجپوت نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان


روجھان

چیف انجینئر رانا خورشید احمد نیشنل ہائی وے اتھارٹی (دریائی برج) کا دورہ روجھان رکن قومی اسمبلی سے ملاقات ملاقات میں نوجوان عوام دوست لیڈر سردار دوست علی مزاری، سردار شیر محمد مزاری، سابق تحصیل ناظم سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ سردار سماجی رہنما عطاءاللہ مزاری بھی موجود تھے ۔

چیف انجینئر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (دریائی برج) رانا خورشید احمد نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے مزاری ہیڈ کوارٹر (بنگلہ میر صاحب) میں ملاقات کی اور عوام کے جم غفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

روجھان والے آپ نے جس لیڈر کا انتخاب کیا ہے یہ آپ لوگوں کی دانشمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور آپ کے حقوق کا پاسدار جنہوں نے ہر محاذ پر عوام کے حقوق کی بات کی چاہئے ایوان ہو یا دوسرے فورم پر روجھان کی ترقی خوشحالی اور اپنے حلقے کی عوام کے بنیادی حقوق کی خاطر بات کرنے والے لیڈر ہیں آپ روجھان والے خوش قسمت ہیں

جس نے اپنے حلقے کی عوام کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشتیوں کے برج کو بنگلہ اچھا سے شفٹ کرنا عوام کے مفاد میں فیصلہ تھا جو ان کے اصرار پر پل کو عوام کی بلاخوف خطر سفر کے لئے کچہ چوہان شفٹ کیا گیا

اور یہ پل ستمبر میں آمدورفت کے لئے بنانا تھی مگر کچھ نا مساعد حالات کے تناظر میں یہ پل پواستہ ماہ مرمت کر کے عوام کے سہولت کے لئے چلو کر دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ جب تک پانی کا چڑھاؤ اور دباؤ تک یہ پل چالو رکھی جائے گی

اور یہ پل تاحیات یہیں قائم رہے گی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کا کہنا تھا کہ میری تمام تر کاوش عوام کے وسیع تر مفاد میں ہو گی اور میں نے عوام کے لئے جو کچھ کیا یا کرنے کا عزم رکھتا ہوں یہ میرا فرض ہے

یہ کسی پر احسان نہیں کیونکہ جو پل کچہ چوہان براستہ میراں پور بنائی گئی ہے یہ سب بلا امتیاز عوام کی سہولت کے لئے ہے اس موقع پر

چیف انجینئر نشینل ہائی وے اتھارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے جنرل سیکرٹری محمد علی انجم ڈوگر نے کہا کہ روجھان تا بنگلہ اچھا دریائی برج کو کچہ چوہان منتقل کرنے پر رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور چیف انجینئر رانا خورشید احمد کے شکر گزار ہیں

کیونکہ روجھان تا بنگلہ اچھا کچہ سے منسلک ہونے کے باعث غیر محفوظ گردانا جاتا تھا دریائی برج کو کچہ چوہان منتقل کر کے روجھان تا رحیم یار خان کا راستہ حکومت نے پر امن بنا دیا

جس سے دن رات عوام کو بلاخوف سفر سہولت دستیاب ہے اس موقع انہوں نےکہا کہ دریائی برج پر ٹیکنکل اور ضروری سٹاف میامی افراد ترجیحی بنیادوں پر تعینات کیئے جائیں تاکہ

ایمرجنسی کی صورت میں رکاوٹ کو دور کرے تاکہ عوام کو سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور چیف انجینئر نے یقین دلایا کہ ٹیکنکل مقامی افراد کو ٹریننگ دے کر تعینات کیا جائے گا

تاکہ فوراً فالٹ دور کر کے بلا تاخیر دریائی برج کو چلو رکھا جا سکے اس موقع پر پارٹی ورکرز، کونسلرز، عمائدین علاقہ و معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کی میڈیا ٹیم کوریج کے لئے موجود رہی۔


حاجی پور شریف

محکمہ تعلیم کے حکام کی غفلت و لاپرواہی سینکڑوں طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوڈ 32410019 حاجی پورشریف جہاں برسوں سے بنیادی سہولیات و سٹاف کا فقدان ہے

عمارت بھی خستہ حال ہےاور بارہا اسکی ہائی سے ہائیر سیکنڈری میں اپ گریڈیشن بارے متعلقہ حکام کو نشاندہی اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کے توسط سےPU020119 0886155 بمورخہ 2019-01-03 کو شکایت بھی درج کرائی گئی

جو کہ صرف فزیبلیٹی رپورٹ کی حد تک ہی محدود ہوکر رہ گئی اب جبکہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے والا ہے شہر بھر و دیگر نزدیکی علاقوں کی سینکڑوں طالبات میٹرک کے بعداپ گریڈیشن نہ ہونے کے سبب اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں

اور سینکڑوں طالبات کے مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ ہےاور محکمہ تعلیم کی اس حوالے سے بے توجہی تعلیم نسواں کے حوالے سے تعلیم دشمنی کے مترادف ہوگی۔

اس سلسلے میں سابق وائس چیئرمین ملک مرید حسین منہاس ،سابق نائب ناظم جام محمد اکمل برڑہ، صاحبزادہ میاں یوسف فرید،عرفان کریم زنگیزہ،

جام محمد اسماعیل برڑہ،ملک محمد ارشد سولنگی ،ملک ربنواز واسنی و اہلیان حاجی پورشریف نے متعلقہ حکام سی ای او ایجوکیشن ثناء اللّٰہ سہرانی اورڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقار علی کھرل سے

جلد اپ گریڈیشن اور فرسٹ ایئر کی کلاسز کے اجراء مکمل سٹاف و تعلیمی سہولیات کی فوری طور پر فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

About The Author