دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

مولانا کی تحفظ دستور تحریک میں شرکت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

اسلام آباد:

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اکرم درانی نے اجلاس بلایا تو شرکت کرینگے، رہبر کمیٹی قائم ہے۔ مولانا کی تحفظ دستور تحریک میں شرکت کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردارا ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور مولانا عبد الواسع بھی شریک تھے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں ذاتی حیثیت میں مولانا اسعد کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئے حاضر ہوا تھا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تحفظ دستور کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ قیادت کریگی۔ رہبر کمیٹی برقرار ہے، اکرم درانی نے مدعو کیا تو کوئی وجہ نہیں ساری جماعتیں شریک نہ ہوں۔

سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ جانتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، مگر وہ روادار سیاستدان اور عالم دین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں البتہ پی ٹی آئی کی طرح غیر جمہوری راستہ اپناتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک یا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرینگے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔

About The Author