دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 نابیناؤں کی خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی

ماہر امراض چشم ڈاکٹر رانا شمشاد احمد اور ڈی ایچ او بھکر ڈاکٹر اکبر کا بستی سوہلااں والی کا دورہ

بھکر:

نابیناؤں کی خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی
اے ڈی سی جی بھکر عباس رضا ناصر، ماہر امراض چشم ڈاکٹر رانا شمشاد احمد اور ڈی ایچ او بھکر ڈاکٹر اکبر کا بستی سوہلااں والی کا دورہ

ماہر امراض چشم ڈاکٹر رانا شمشاد نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
مریضوں کا کئی عرصہ سے معائنہ کررہا ہوں۔ڈاکٹر شمشاد  کا کہنا ھے کہ

مریضوں میں پروٹینا کروموسومز نامی وائرس ہے جو ناقابل علاج ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر  نے کہا کہ بستی کے افراد کو وٹامن اے اور دیگر ادویات فراہم کررہے ہیں۔

اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر نے کہا کہ نابینا افراد کو سوشل ویلفئیر کے ذریعہ رجسٹرڈ کررہے ہیں۔
نابینا افراد کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔  نابینا افراد کو ہنرمند بنانے کیلئے ٹیوٹا سے بھی رابطے میں ہیں۔

About The Author