نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

18فروری2020:آج ضلع ملتان میں کیا ہوا؟

ضلع ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

خرچہ مانگنا مہنگا پڑ گیا، ساس نے بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر بہو کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا،

پولیس تھانہ صدر نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیامتاثرہ خوتون کے والد کا وزیر اعلی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کر دیا،ڈاکڑز کے مطابق خاتون کا 60فیصد جسم جھلس گیا

سورج میانی کے علاقے بنڈہ سندیلہ میں گھریلو جھگڑے پر ساس نے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کے ساتھ ملکر بہو کو مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی،25

سالہ مریم کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس گیا،جسے تشویش ناک حالت میں نشتر کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا، ڈاکڑوں کے مطابق خاتون کی حالت تشویش ناک ہے،خرچہ مانگنے پر ساس مختیار نے اپنے بیٹے بیٹیوں سے ملکر اکثر مریم پر تشدد کرتی تھی،

متاثرہ خاتون کے والد محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹی کو نشہ آور گولیاں کھلائیں گئیں اور بعد میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی،

25سالہ مریم کی شادی تین سال قبل احسن سے ہوئی اور وہ دبئی میں مقیم ہے، متاثرہ خاتون کی ڈیڑھ سال کی ایک بیٹی بھی ہے،

اطلاع کرنے کے باوجود پولیس تھانہ صدر ملتان کی جانب سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور نہ ہی مقدمہ درج کیا گیا ہے،

متاثرہ مریم کے والد نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ملتان، ریجنل ٹیکس آفس گزشتہ سال کی نسبت اہداف پورے کرنے میں ناکام، فیڈرل بورڈ آف ریونیو ملتان ریجن پر برہم


ملتان،

28 فروری تک سال 2019 کے انکم ٹیکس گوشوارے سال 2018 کی نسبت 10 فیصد زیادہ جمع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا

10 فیصد زیادہ ٹارگٹ جمع نہ کرنے کی صورت سخت اقدامات اٹھائیں جائیں گے، ایف بی آر

آر ٹی ملتان نے متعدد بار تاریخ میں توسیع کے باوجود گوشوارے گزشتہ سال کی نسبت کم جمع کیے،

آر ٹی او ملتان نے رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت 31 ہزار 139 انکم ٹیکس گوشوارے کم جمع کیے،

آر ٹی او ملتان نے سال 2018 میں 1 لاکھ 58 ہزار 761 گوشوارے جمع کیے تھے،

آر ٹی او ملتان سال 2019 میں 1 لاکھ 27 ہزار 622 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کیے،

آر ٹی او ملتان نے سال 2018 میں تنخواہ دار طبقے سے 65 ہزار 765 جبکہ 2019 میں 53 ہزار 856 گوشوارے جمع کیے،

آر ٹی او ملتان نے سال 2018 میں غیر تنخواہ دار طبقے سے 88 ہزار 781 جبکہ 2019 میں 69 ہزار 874 گوشوارے جمع کیے،

آر ٹی او ملتان نے گزشتہ سال اے او پی سے 2 ہزار 969 جبکہ رواں مالی سال میں ہزار 758 گوشوارے جمع کیے،

آر ٹی او نے سال 2018 میں کمپنیوں سے 1246 جبکہ سال 2019 میں 1134 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کیے،


ملتان :

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام تقریب

نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان تقریب سے خطاب , کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کیجئے، نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان بار کے مسائل حل کرنے کے لئے متحرک نظر آتے ہیں،

ملتان میں عدالتیں کم، کیسز زیادہ ہیں، ، اگر عدالتوں کا ماحول خوشگوار نہیں ہوگا تو انصاف میں دشواری ہوگی،

کچہری توسیع کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، ، چیف جسٹس پاکستان نے ملتان کا وزٹ کیا تھا اور شہر کی ویلفیئر کے لئے ہدایات جاری کی تھیں،

کام صرف وہی ہوگا جس میں وکلاء اور عدلیہ کی عزت ہوگی،، وکلاء سے درخواست ہے ہڑتالوں کا سلسلہ ختم کریں،

میرے پیریڈ میں ہڑتال نہ کرنے کا سہرا میرے سر ہونا چاہیے،


ملتان

جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پی۔ایس۔ ایل صحت مند سرگرمی ہے۔

نجم سیٹھی نے پی۔ایس۔ایل۔ کروایا تو ریلو کٹہ کہا گیا ،اصل میں عمران خان ریلو کٹہ ہے

میرے چاہنے والے مجھے ٹکٹ لا کر دیں گے۔


ملتان :

جاوید ہاشمی نے مذید کہا کہ روزانہ رات کو یہ سب میرا ذکر مختلف چینلز پر کرتے ہیں لیکن مجھے بلانے کی کوئی جرات نہیں کرتا نہ کوئی براہ راست بات کرتا ہے ۔

ہمارے میڈیا اور سیاست دانوں کی یہی بدقسمتی ہے ۔  یہاں آئین کو توڑنا کوئی سنجیدہ بات نہیں ہے ۔

مملک کا آئین کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔ جب میں دھرنا چھوڑ کر آیا تو عارف علوی پرائیویٹ جہاز پر میرے پاس پنہچے ۔

عارف علوی نے اسمبلی میں مجھے کہا کہ عمران خان اس اسمبلی کو اڑانے پر تیار ہے ۔

ان سب کی ہوائیاں اڑی ہوئیں تھیں میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی ۔


ملتان :

صنعت کارروں نے بتایا کہ گندم اور چینی کے بیش بہا اسٹاک ملک میں ہیں ۔  حکومت میں ہمت نہیں ہے کہ ان کو کنٹرول کرے ۔

گندم اور چینی کاغذات میں ملک سے باہر ایکسپورٹ کر دیا گیا ہے ۔

اب صرف درآمدی اخراجات ڈال کر چینی اور گندم عوام کو اس قیمت پر دیا جائے گا ۔


ملتان :

پورے ملک میں بے چینی کی لہر ہے ۔ لوگوں کا کھانا پورا نہیں ہو رہا ۔

عمران خان کے دھرنے کے 126 دنوں پر ٹربیونل بنا کر ان کا حساب لیا جائے ۔

126 دن عمران خان نے آئین وہ قانون اور اداروں کی دھجیاں اڑائیں ۔


ملتان :

جاوید ہاشمی نے کہاکہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ وزیراعظم کہہ رہا ہے ہمارے اندر جو مافیا ہے اس کو ہم نے پہچان لیا ہے ۔

اگر پہچان لیا ہے تو ان افراد کے خلاف کیوں کارروائی نہیں کرتے ۔

مجھے کئی بار اس ملک کے نمبرون لوگوں نے آفر کی سیاست کرنی ہے تو شوگر مل لگا لو ۔

میں نے چینی والے چائے کی بجائے گڑ والی چائے پینا شروع کر دی ہے ۔


ملتان :

اس موقع پر جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ

مریم نواز کی بیل کے بعد اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل نہیں کیا جا سکتا ۔

عمران خان اپنی ذات کے اندر بادشاہ ہے ۔  عمران خان اپنے والدین کے جنازہ میں بھی شریک نہیں ہوا ۔

پی ۔ ایس ۔ ایل کا ہونا خوش آئند ہے ۔  مجھ جیسا بوڑھا شخص بھی پی ۔ ایس ۔ ایل شوق سے دیکھتا ہے ۔

نجم سیٹھی نے جب پی ۔ ایس ۔ ایل کروایا تو عمران خان نے انہیں ریلے کٹے کہا ۔

اب خود پی ۔ ایس ۔ ایل کروا رہا ہے ۔ دراصل عمران خان خود ریلو کٹا ہے ۔


ملتان،

قادرپور راں کے قریب موٹر سائیکل رکشہ نہر میں گر گیا

3افراد لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری،

رکشہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر نہر میں گرا۔

About The Author