دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: معروف اداکارعمر شریف کی بیٹی حرا عمر کی ہلاکت

حرا کے آپریشن کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی

لاہور:

معروف اداکارعمر شریف کی بیٹی حرا عمر کی ہلاکت کا معاملہ ،حرا ڈاکٹروں کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی

حرا کے بھائی جواد عمر نے قانونی کارروائی کے لیے پی ہوٹا سے رابطہ کرلیا۔

جواد عمر نے ملوث ڈاکٹروں کے خلاف پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دےدی، حرا عمر کے اہلخانہ نے گردے کی پیوندکاری کیلئے ڈاکٹروں کو 34 لاکھ روپے دئیے ،

34 سالہ حرا 3 ہفتے تک آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک میں زیر علاج رہیں ،
حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر انہیں 5 روز قبل لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ،

آزاد کشمیر میں پیوندکاری کروانے کے بعدحرا کی طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئی ، حرا کے اہل خانہ کا الزام
حرا کے آپریشن کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی،

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہیومن آرگانز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی عدنان احمد کی سربراہی میں کمیٹی نے تحقیقات شروع کردی،

About The Author