مئی 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم

وزیراعظم نے حکم دیاہے کہ وزارت داخلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرے۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ  سامنے آیاہے۔

سمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں فوری طور پر اور بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے وزارت داخلہ ، قانون نافذ کرنے والے صوبائی و وفاقی اداروں کو مشترکہ طور پر سمگلنگ کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے

وزیراعظم نے حکم دیاہے کہ وزارت داخلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیے جانے والے اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرے۔

سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل المدت، میڈیم ٹرم اور طویل المدت اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی بی ، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کوسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے وزیرِ اعظم کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ 
مغربی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس کے قیام میں پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان میں بارڈر مارکیٹس کے قیام پر پیش رفت کی رفتار کو تیز کیا جائے

%d bloggers like this: