دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا انکشاف

ڈاکو گاڑی کو دو کلو میٹر کچے راستے پر ویرانے میں لے گئےمملزمان نے خواتین سے 80ہزار روپےنقدی اور ڈرائیور سے 5ہزار روپے چھین لیے۔

راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں دوران ڈکیتی خاتون سے مبینہ زیادتی  کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

پولیس کی طرف سے درج مقدمے کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ متاثرہ خاتون ڈرائیور اور سہیلی کے ہمرا شادی کہ تقریب میں بسالی جارہی تھی،

تین مسلح ملزمان نے چک بیلی روڈ پر گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی لگا کر راستہ روکا

ڈاکو گاڑی کو دو کلو میٹر کچے راستے پر ویرانے میں لے گئےمملزمان نے خواتین سے 80ہزار روپےنقدی اور ڈرائیور سے 5ہزار روپے چھین لیے۔

ایک مسلح ڈاکو خاتون کو اپنے ساتھ گاڑی سے باہر لے گیا
متاثرہ خاتون کی سہیلی اور ڈاکو کو گاڑی میں ہی بٹھائے رکھا
ایک ڈاکو نے ویرانے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،

تھانہ روات میں واقع کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

About The Author