ڈیرہ غازیخان :
ضلع ڈیرہ غازی خان میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے اور وارداتوں پر قابو پانے کیلئے سکیورٹی اقدامات مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹرائبل ایریا کو فوکس کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے تخمینہ اور سفارشات طلب کرلیں کمشنر نسیم صادق نے ڈی پی او اسد سرفراز، پی اے سید موسی رضا اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
قبائلی اور میدانی علاقہ میں حساس مقامات پر 20 کے قریب چیک پوسٹس تعمیر کی جاسکتی ہیں جس سے قبائلی اور میدانی علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو مانیٹر اور کنٹرول کیا جاسکے گا۔ڈی جی کینال پر 14 اور پہاڑوں پر چار سے زائد چیک پوسٹیں قائم کرکے مورچوں پر ماہر نشانہ باز سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جاسکتے ہیں۔
قبائلیوں کا ذریعہ معاش بہتر کرنے کے ساتھ لائیو سٹاک کی ترقی، اراضی کی ملکیت کیلئے بندوبست،پٹرولنگ اور دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔
آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،ڈی پی او اسد سرفراز،پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا، ایکسئین بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران سروے کرکے مشاورت سے سفارشات تیار کریں
جو حکومت پنجاب کو ارسال کی جائیں گی۔کمشنر نے دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر رسالدار خرم کھوسہ،انچارج سکیورٹی محمد عامر اور دیگر موجود تھے۔
ڈیرہ غازیخان :
چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان سردار احمد علی خان دریشک نے قبائلی علاقے کا دورہ کیا
انہوں نے سخی سرور تا رونگھن روڈ اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے روڈ کے مٹیریل کا جائزہ لیتے ہوئے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں
چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کام کو تیز رفتار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی انہوں نے کہا کہ
ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ،ورک آرڈر اور دیگر معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
ڈیرہ غازیخان :
ضلع ڈیرہ غازی خان میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے بنیادی مرکز صحت عالی والا میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا
انہوں نے فیلڈ میں پولیو ٹیموں کو بھی چیک کیا’ڈپٹی کمشنر نے قصبہ عالی والا میں گھروں کے دروازوں پر دستک دیتے ہوئے پولیو ٹیموں کی آمد اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے خانہ بدوش بستیوں کا بھی دورہ کیا۔
پولیو کے قطروں اور حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارے لئے ہر بچہ اہم ہے۔
تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع کی حدود میں داخل ہونے دیا جائے۔مہم میں سستی اور غفلت کی ہرگز گنجائش نہیں ہے.سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
پولیو مہم کے دوران ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو قطرے پلائے جائیں گے چھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
جس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر علاقہ اور بچوں کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ 3400 کے قریب افرادی قوت مہم میں حصہ لے گی جس کیلئے 1696 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائمری سکول کا بھی معائنہ کرتے ہوئے بچوں کے فنگر پرنٹ اور متعلقہ ریکارڈ چیک کئے.
ڈیرہ غازیخان :
ڈیرہ غازی خان شہر کی شاہراہوں پر جمی مٹی صاف کرنے اور مکمل دھلائی مہم کا مرحلہ وار آغاز کردیا گیا ہے اب ہر سڑک چمکے گی۔کمشنر نسیم صادق نے دھلائی کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی ہر سڑک کو مرحلہ وار صاف کیا جائیگا۔تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ موجود مٹی صاف کی جائے گی۔
سڑکوں پر ڈیوائیڈر کو بھی صاف کرکے ایک ہی رنگ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ شہر کی سرکاری و نجی عمارتوں اور بیرونی دیواروں کی کلر سکیم تبدیل کرکے ایک ہی رنگ کیا جائے
جس کیلئے وہ کام کررہے ہیں۔انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کی اس مہم میں ساتھ دیں کارپوریشن کے واجبات ادا کرنے کے ساتھ اپنے گلی اور محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں۔
کوڑا کرکٹ اوپن نہ ڈالیں۔ اس موقع پر چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید،ایکسئین زراعت انجینئرنگ چوہدری محمد ندیم اور دیگرافسران ہمراہ تھے.
ڈیرہ غازیخان :
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے روز کے معمول کے مطابق اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی۔مرد و خواتین سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے.
کمشنر نے سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو موقع کا معائنہ کرکے رقبہ پر قبضہ کے معاملات کی رپورٹ طلب کی۔
کمشنر نے ای اے ڈی اے اطہر جلیل اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ کو سبزی منڈی کے لئے مجوزہ جگہ کا معائنہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے ایم ڈی کیٹل مارکیٹ محمد یونس کھتران اور جنرل منیجر آپریشن ڈاکٹر فقیر حسین کو ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی مشاورت سے میلہ مویشیاں کی جگہ اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ بکر منڈی کو شہر سے باہر منتقل کیا جائیگا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی جانور اور گاڑی کو روڈ پر کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔
کمشنر نے ماڈل کیٹل مارکیٹ اور دیگر متعلقہ امور پر بھی ہدایات جاری کیں۔
ڈیرہ غازیخان :
پل ڈاٹ اور پل پیارے والی ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے پل اور روڈز کشادہ کئے جائیں گے۔ضرورت کے مطابق نجی رقبہ اور عمارتیں خریدی جائیں گی۔
کمشنر نسیم صادق نے ریونیو ریکارڈ کے مطابق افسران اور مالکان کا موقف سنا. انہو ں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے گی۔
روڈز کے رقبہ پر تعمیرات فوری گرادی جائیں گی۔نجی رقبہ اور عمارتوں کا معاوضہ دیا جائیگا انہوں نے مالکان سے بھی کہا کہ
وہ تعاون کریں۔کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کو ریونیو ریکارڈ کے مطابق سفارشات تیار کرکے آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈیرہ غازیخان :
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور معاشی ریلیف کیلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
ضلعی مشاورتی کمیٹی اور ٹاسک فورس برائے زراعت کے اراکین کی سفارشات پر عمل کرایا جائے گا. اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بہتر زرعی پیداوار کیلئے زراعت او ردیگر محکموں کے افسران فیلڈ میں نکلیں کاشتکار وں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ جعلی بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی تیاری، فروخت میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائی کریں.
انہوں نے کہا کہ زرعی لوازمات میں ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے. ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ اطہر جلیل، لائیو سٹاک، کوآپریٹو، واپڈا،انہار اوردیگر محکموں کے افسران نے ادار وں کی کارکردگی پر بریفنگ دی.
کاشتکار تنظیموں کے عہدیدار ں نے مسائل بیان کیے. صدر کسان بورڈ حافظ خالد روف کے علاوہ دیگر محکمو ں کے ضلعی و تحصیل افسرا ن موجود تھے.
ڈیرہ غازیخان :
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن ملک طاہر مصطفی نے کہا ہے کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ملازمین اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیں. انہوں نے یہ بات ریجنل دفتر میں پٹرولنگ پوسٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اجلاس میں انچارج پوسٹس کے علاوہ عاصم بھٹہ، محمد رفیق، ضیغم مہدی اورعامر محمود پی آر او بھی موجود تھے.
ایس پی ملک طاہر مصطفی نے کہاکہ اچھی کارکردگی پر ملازمین کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی او رغیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.
اجلاس میں تمام پٹرولنگ پوسٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا. ایس پی نے ہدایت کی کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت بیٹ ایریا میں ہر پوسٹ 2000 پودے لگائے.
ایس پی ملک طاہر مصطفی نے کہاکہ لوگوں کو شاہراہوں پر 24گھنٹے مدد فراہم کی جائے اور عوام الناس کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیئے. انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ ملازمین اپنے فرائض چوکس ہو کر سرانجام دیں.
ڈیرہ غازیخان :
پولیس جنرل پریڈ،پولیس ملازمان کے فزیکل فٹنس،ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا پریڈ میں ضلع پولیس افسران و ملازمان، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی
ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ اور نوجوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے اور اس ملک و قوم کی رکھوالی کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
ایک پولیس اہلکار کا اچھا اخلاق ہی ساری فورس کے لیے عزت اور نیک نامی کا باعث بنتا ہے اپنے فرائض دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سرانجام دیں
فرائض میں غفلت کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان :
جام پور روڈ گریڈ اسٹیشن کے نزدیک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں غازی یونیورسٹی کا طالب علم اظہر جاں بحق جبکہ چھوٹا بھائی مبشرشدید زخمی ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمی ہسپتال منتقل کر دئیے تفصیلات کے مطابق
جام پور روڈ واپڈا گرڈاسٹیشن کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار غازی یونیورسٹی کے طالب علم عالی والا کے رہائشی دو بھائیوں کو ٹکر مار کر کچل دیا
حادثہ کے نتیجہ میں شعبہ زراعت کے طالب علم محمد مبشر کابھائی محمد اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
جبکہ اس کا بھائی محمد مبشر ولد محمد اکبرکو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سنٹر ڈیرہ غازی خان کے آئی سی یو وارڈ منتقل کر دیا
واقع کی اطلاع ملنے پر کلاس کے ایڈوائزر ڈاکٹر علی بخش اور دیگر طلباء فوری طور پر ہسپتال پہنچے گئے
انچارج آئی سی یو ڈاکٹر ابرار کھوسہ نے بتایا کہ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے پولیس نے رپٹ درج کرکے گاڑیاں قبضہ میں لے لی ہیں۔
ڈیرہ غازیخان:
حکومت پنجاب کی طرف سے تحصیلدار کوٹ چھٹہ حاجی حیات اختر کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی،
ان کی تعیناتی کا جلد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جا ئے گا اسسٹنٹ کمشنر کے عہدہ پر ترقی ملنے پر حاجی حیات اختر کو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد شاہد ملک،
مرکز ی رہنماء ایپکاء نذر حسین کورائی،ڈی سی آفس کے اہلکاران ملک عبد المجید،حق نواز،نائب تحصیلدار مہر محمد شمعون اور دیگر نے مبارکباد دیتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا ہے
کہ وہ محکمہ ریونیو میں بھر پور طریقے سے فرائض سر انجام دے کر عوام کے مسائل حل کریں گے۔
ڈیرہ غازیخان :
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈیرہ غازیخان اساتذہ کے مسائل فوری حل کریں، 2015 اور 2016ء کے ایجوکیٹرز کو 28 فروری تک ریگولر کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ۔
رحمت اللہ قریشی گزشتہ روز پنجاب ٹیچرز یونین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر رحمت اللہ قریشی نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری ندیم ملغانی، عمرانی وڈانی، فخر اقبال، امان اللہ تالپور سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
جنرل سیکرٹری ندیم ملغانی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا۔ ندیم ملغانی نے پچھلے ہفتے چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA) ڈیرہ غازیخان سے ہونے والی ملاقات اور انہیں دئیے جانے والے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔
تمام عہدیداران نے ایجنڈے پر عملدرآمد نہ ہونے سے تحفظات کا اظہار کیا اور اس پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ ضلعی صدر رحمت اللہ قریشی نے مطالبہ کیا کہ
وہ اساتذہ کے مسائل فوری طور پر حل کریں۔ انہوں نے 2015 اور 2016ء کے ایجوکیٹرز کو 28 فروری تک ریگولر کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور اس بات کا خوشی کا اظہار کیا کہ
نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA) ڈیرہ غازیخان جناب شمشیر احمد خان نے اپنی تعیناتی کے فوری بعد SST اساتذہ کے ٹائم سکیل کی منظوری اور 2014ء کے ایجوکیٹرز کو ریگولر اور کافی عرصے سے تاخیر کا شکار پروموشن کے آرڈر کیے
اس سے اساتذہ کے کچھ مسائل کافی حد تک کم ہوئے۔ ضلعی صدر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA) ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا کہ وہ دئیے گئے ایجنڈے کے مطابق فوری طور پر اساتذہ کے مسائل حل کریں۔
ڈیرہ غازیخان :
نجی اسکول میں والدین کو دور حاضر کے کے جدید تعلیمی طریقہ کار سے ہم آہنگ کروانے کے لیے اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سٹیج پرفارمنس،لائیو ٹیچنگ سیشن اور فلور گیمز سے بچوں کے والدین اور شرکا خوب لطف اندوز ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نجی اسکول کے کیمپس میں اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیاجس کا بنیادی مقصد والدین کو دور حاضر کے جدید تعلیمی طریقہ کار سے ہم آہنگ کروانا
اور کس طرح اسکول اساتذہ اور والدین مل کر بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔تاکہ بچوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ اور خود اعتمادی پیدا ہوسکے۔
جبکہ اوپن ڈے کی تقریب میں بچوں نے اسٹیج پرفارمنس۔لائیو ٹیچنگ سیشن اور فلور گیمز میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھا کر والدین سمیت شرکا سے خوب داد سمیٹی۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ کہ ہر بچے کی انفرادی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیج پر آنے کے کیے یکساں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں
تاکہ ان میں چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے تقریب کے انعقاد کو والدین نے بھی خوب سراہاتقریب کے اختتام پر ادارہ پرنسپل امیر عمر نے تقریب میں موجود والدین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا
جنہوں نے اوپن ڈے میں شرکت کر کے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کا حوصلہ بڑھایا۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈی جی خان میڈیکل کالج میں نیورو کا علیحدہ سے آئی سی یو وارڈ بننا یہاں کے پسماندہ ترین علاقے کے غریب لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے سردار عثمان خان بزدار وزیراعلی پنجاب کی شدید خواہش ہے کہ ڈی جی خان میں ہر طرح کی جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پروفیسر و نیورو سرجن ڈاکٹر عطاالرحمن بزدار نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ
اس وقت میڈیکل کالج ڈی جی خان میں جدید ترین آلات کے ذریعے برین کی انڈوسکوپی کے ساتھ سرجری کی جارہی ہے اس میں شرح اموات انتہائی کم ہیں اور مریض جلد ٹھیک ہو کر اپنی نارمل لائف گزارتا ہے
انہوں نے کہا اب نیورو کے مریضوں کو ملتان نہیں جانا پڑے گا ڈی جی خان میڈیکل کالج کی نیورو سرجنز کی پوری ٹیم انتہائی قابل محنتی اور دیانت دار ہے
جو کہ غریب مریضوں کے انتہائی مہنگے پروسیجرز جن پر پرائیویٹ سیکٹرز میں لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں
یہاں پر فری کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کے ہمارا مقصد صرف غریب عوام کی خدمت اور رضائے الہی حاصل کرنا ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر بی ایم پی راکھی گاج کی بڑی کارروائی،گاڑی کے خفیہ خانوں سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ،مقدمہ درج کر لیا گیا
اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس سید موسیٰ رضا نے صحافیوں کو بتایا کہ بارڈر ملٹری پولیس راکھی گا نے بین الصوبائی منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے
کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی بڑی کھیپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کی طرف سے چرس گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی
چرس کو منشیات فروش اسمگلر عبد المالک نے ڈی جی خان سپلائی کرنا تھا 200 کلو گرام چرس پکڑی گئی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے اور سینئر رہنما ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ نعیم الحق کا انتقال پارٹی کے لیے بہت بڑ ا نقصان ہے وہ عمران خان کے درینہ اور قابل بھروسہ ساتھی تھے
پارٹی کے ہر اتار چڑھاﺅ میں ہمدم اور مددگار تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رھمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔
اس سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب دوپہر 1بجے 18فروری بروز منگل جیو کیئر فرید آباد میں منعقد کی جائے گی
پی ٹی آئی ورکرز اور دنیا سے چلے جانے والوں اجتماعی دعا کی اہمیت کو سمجھنے والے اس میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔
ڈیرہ غازیخان :
وزیر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ( پنجاب ) سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں
تاکہ خوشگوار فضاءقائم ہو اور ہم اس فضاءسے مستفید ہو سکے یہ بات انہوں نے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں آم کے پودے لگاتے ہوئے کہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید راناکی ہمت ،
حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بورڈ ہذا میں آم کا باغ لگایا جو بورڈ کے لیے یقینا قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا
اس سے قبل چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے بتایا کہ انہوں نے 160آم کے پودے لگائے اور نہ صرف پودے لگائے بلکہ اسکی باقاعدہ ریسرچ سنٹر پانی اور زمین کی ٹیسٹنگ بھی کروائی ہے
اور پودے لگانے کے ساتھ اسکی باقاعدگی سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے وزیر سردار حسنین بہادر خان دریشک چیئر پرسن کشور ناہید رانا ، کنٹرولر حبیب الرحمن گاڈی ،
سیکرٹری عبدالوحید قیصرانی نے بھی پودے لگائے اس موقع پر صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ظفر اقبال کھوسہ ، جنرل سیکرٹری بلال جوئیہ ، آڈٹ آفیسر محمد اکرام ،
حاجی محمد نصراللہ سندھو ، سجاد حسین سرکانی ، انور شاہین ، چوہدری سعید اقبال ، فہیم اختر ، جمیل فاروقی ، محمد سکندر خان ، رﺅف اقبال قیصرانی ، لاریب مریم ،
آصف اعوان ،صفدر علی خان، محمد سلیم، محمد کلیم ، محمد اکبر ہیڈ مالی و دیگر موجود تھے جبکہ ظہیر فاروقی نے پودوں کے تناور درخت بننے اورپھل دینے کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون