کوہاٹ: ہنگو میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، آئی جی نے مجرموں کی فوری گرفتاری کے لیے تجربہ کار افسران کی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق ہنگو میں کمسن 9 سالہ مدیحہ لاپتا ہوگئی تھی جس کی لاش جنگل سے ملی۔ بچی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی جس کے مطابق مدیحہ کو جنسی زیادتی کے بعد پیچھے سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سفاک ملزم نے بچی کا گلا بھی دبایا جب کہ جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں، لاش کے چند نمونے لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں حتمی رپورٹ 24 گھنٹوں میں سامنے آجائے گی۔
بچی کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسرار حسین نے بتایا کہ بچی کی لاش ساری رات جنگل میں پڑی رہنے کی وجہ سے جسم سخت ہوگیا اس لیے رپورٹ میں مشکلات سامنے آئیں۔
ادھر آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے کمسن مدیحہ سے زیادتی و قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو کو مجرموں کو فوری گرفتاری کے لیے تجربہ کار افسران کی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،