نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16فروری2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
صاحبزادہ وحیدکھرل

منسٹرزکوۃ پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف عوامی فلاح وبہبود کے موثر پروگراموں کو آگے بڑھا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے پی پی 238 منچن آباد یونین کونسل محمد پور سنساراں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر مقامی سیاسی رہنما اور سابق ناظم یونین کونسل میاں راشد محمود وٹو ایڈووکیٹ نے تحصیل صدرپیپلزپارٹی منچن آباد اور (شاہ گروپ) چھوڑ کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ھمراہ( لالیکا گروپ)تحریک انصاف میں شمولیت کاا علان کیا۔

شوکت علی لا لیکا نے راشدمحمود وٹوکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لالیکا گروپ علاقے میں تعمیر وترقی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرائے گا اور سیاسی رفقاء کے تعاون سے ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھا یا جائے گا۔ اس موقع پرراشد محمود وٹوایڈووکیٹ نے کہا کہ

میں بحثیت تحصیل صدرمنچن آباد پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے سے مستعفٰی ہوکر عمران خان کی قیادت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوتحریک انصاف اور بہاولنگر ضلع کے بڑے سیاسی اتحاد شوکت لالیکا گروپ میں شامل ہونے کااعلان کرتا ہوں,

شوکت علی لالیکا نے اپنے خطاب میں کہاکہ تحریک انصاف اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی ملک اورعوام دوست پالیسوں کیوجہ سے لوگ جوق در جوق تحریک انصاف میں شامل ہورھے ہیں

میاں راشد محمود وٹو ایڈوکیٹ کی پارٹی اور لالیکا گروپ میں شمولیت سے ھمارا سیاسی دھڑا تحیصل منچن آباد اور صوبائ حلقہ پی پی 238مین مضبوط ہوگا

میاں تمام دوستون کو یقین دلاتا ہوں کہ میں حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادونگا میں اپنے ووٹرز سپورٹرز کو کبھی مایوس نہیں کرونگا,

منسٹر زکوۃ شوکت علی لالیکا کے ھمراہ میاں فیض رسول لالیکا, میاں عمرزمان لالیکا, میاں طارق محمود وٹو ایڈووکیٹ بھی تھے.


بہاولنگر

تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی شہریوں کو خواتین کے جال میں پھنسا کر لوٹنے والی بین الصوبائی لنگڑی گینگ کی سرغنہ سمیت دو فحاشہ خواتین کوگرفتارکرلیا, ملزمہ رانی نے ضلع بہاولنگر سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں اندھیر نگری مچا رکھی تھی،

شہری اشفاق کی درخواست پر ڈی پی او کے حکم پرایس ایچ او اے ڈویژن نے مقدمہ درج ,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن راو محمد علی نے شہریوں کو بدنام زمانہ دوشیزاؤں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والی گینگ کی سرغنہ خورشید عرف رانی سمیت دو خواتین گرفتار

گینگ میں رانی اور فوزیہ نامی ملزمہ شامل ہیں بلیک میلر گینگ نے پنجاب بھر میں عوام بالخصوص امیر گھرانوں کے ,شرفاءاور اوباشوں کو بھلا پھسلاکر لوٹا یہ گینگ شہریوں کو بذریعہ فون حراساں وبلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورتی تھیں

اس فحاشہ گروہ کو پولیس,میڈیا,اور سیاسی گروپوں کی آشیر باد حاصل ھے, گزشتہ روزایک طاقتورسیاسی گروپ کی باآثرشخصیت کی ہدایت پر شہری محمد اشفاق کی درخواست پر پولیس تھانہ سٹی

اے ڈویژن نے مقدمہ درج کرکےبدنام زمانہ گروہ کی سرغنہ سمیت دو حسینوں کوگرفتار کر کےتفتیش شروع کردی

پولیس نے رانی گینگ میں شامل افراد اور انکے دلالوں کو بھی گرفتار کرنے کے لیئے تفتیش کا دائرہ کاروسیع کر دیا ہے……


بہاولنگر

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی ہدایت پر لیبر ونگ کی ضلعی باڈیز تشکیل دینے کیلئے پورے جنوبی پنجاب کے دورے کر رہا ہوں۔پی ٹی آئ کے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عہدیداروں کے چناؤ کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ جنوبی پنجاب رانا مسعود نے انفارمیشن سیکرٹری جنوبی پنجاب سہیل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع بہاولنگر معظم چوہدری اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ غلام رسول ، ضلعی راہنما پی ٹی آئ خواجہ محمد یوسف، عرفان جامی ، رانا مبشر سہیل ،شیخ عمران ودیگر بھی موجود تھے۔

رانا مسعود مجید نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق جنوبی پنجاب میں پارٹی کے لیبر ونگ کی از سر نو تنظیم سازی کی جارہی ہے۔اور بہت جلد پارٹی کے دیرینہ اور مخلص ورکروں کو لیبر ونگ کی ضلعی باڈیز کا حصہ بنایا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سہیل خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوں نےکہا کہ ملک میں موجود مافیا کبھی آٹا،

کبھی چینی اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کرکے خودساختہ مہنگائی کر رہا ہے۔سہیل خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مافیاز کا قلع قمع کرے گی۔اور بہت جلد پاکستان کی عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

صدر لیبر ونگ جنوبی پنجاب رانا مسعود اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب و دیگر نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا

انہوں نے کہاکہ نعیم الحق کا شمار عمران خان کے دیرینہ اور مخلص ساتھیوں میں ہوتا تھا۔انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر و جمیل کی دعا کی ہے.


بہاولنگر

ڈونگہ بونگہ کے نواحی علاقہ جنڈوالا میں بڑی مقدار میں چینی زخیرہ، روھی پریس کلب کی ٹیم کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر منور مگسی نے تحصیلدار سجاد لودھی کی قیادت مییں ٹیم تشکیل دی نے موقع پر پہنچ کر ایک سٹور جسمیں سینکڑوں بوریاں سٹاک تھیں کو سیل کرکے قبضہ میں لی لیں ،

جبکہ 2سٹور مک مکا کر کےچھوڑ دیئے سیل کیئے جانیوالا سٹور اگلے روز ڈی سیل کردیا گیا عوامی سماجی حلقوں کاوزیراعظم وزیراعلی پنجاب سے متعلقہ تحصیلدارسجاد لودھی، طارق وٹو پٹواری سمیت کیخلاف کاروائ کامطالبہ-

تفصیلات کیمطابق ڈونگہ بونگہ کے نواحی علاقہ جنڈوالا میں یوٹیلٹی سٹور کی بھاری مقدار میں چینی اور گھی زخیرہ کی گئ جس کی اطلاع روھی ٹیم جسمیں صاحبزادہ وحید کھرل،طارق چوہدری شامل تھے نے اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی کواطلاع کی

جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیلدار سجاد لودھی کی سربراھی میں ٹیم تشکیل دی جسمیں طارق وٹو پٹواری ودیگر اہلکارشامل تھے، اسسٹنٹ کمشنر نے روھی ٹیم کو یقین دلایا کہ میں نے موقع پر مجسٹریٹ درجہ اول کی قیادت میں ٹیم روانہ کردی ہے ،

مگر تحصیلدار موصوف چھ گھنٹے کی تاخیر کیبعد مقامی پٹواری طارق وٹو جنڈوالا کے ہمراہ پہنچے تحصیلدار سجاد لودھی نے جو چمک کے آگے بے بس ہوکر صرف ایک گودام سیل کرکے ، اور 2گودام چھوڑکر واپس آگئے ،

2گوداموں کو طارق وٹوپٹواری کے کہنے پر نظر انداز کر دیا اہل علاقہ نے تحصیلدار کو بار بار گودام سیل کرنے کو کہا لیکن پٹواری کی ملی بھگت سے گودام سیل نہ ہوسکے تحصیلدار نے اپنی گاڑی سے باہر نکلنا بھی گوارہ نہ کیا

اور گاڑی میں بیٹھا ہی زخیرہ اندوزوں کے حق میں بولتارہا آخر کار چمک کا کمال دیکھ کر دوسرے دن ہی سیل شدہ گودام کو ڈی سیل کر دیا گیا

موصوف ےحصیلدار نے اپنے مئوقف میں کہا کہ میں نے کوئی بھی نذرانہ نہیں لیا۔۔مگرعوامی سماجی حلقوں کاوزیراعظم ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاولنگرسے فوری نوٹس کامطالبہ کیاہے۔۔۔

About The Author