دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

15فروری2020:آج ضلع بہاول نگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
صاحبزادہ وحیدکھرل

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجا ب کیپٹن(ر)شعیب دستگیر کے احکامات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے ہفتہ وارکی بنیاد پر تھانہ ڈاہرانوالہ میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا ۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کوان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی،

مسائل کا مناسب حل کرتے ہوے بر وقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔کھلی کچہری میں سائلین کے بیٹھنے اور پینے کے پانی کا خصوصی انتظام کیا گیا۔کھلی کچہری میں ڈاہرانوالہ او ر اردگرد کے علاقے کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کرکے ان کے حل کے لیے فوری طورپر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

اور ان میں سے کئی درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے سرکل آفیسرغضنفر عباس اور تمام تفتیشی افسران کو ہدایات جاری کیں۔

کہ ہمیں اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور سے انجام دینی ہے کیونکہ ہم پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور انصاف کرنے کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے۔ اس لیے بہاولنگر پولیس دن رات اپنی خدمات پوری ایمانداری سے انجام دے۔ تھانہ جات میں ہر آنے والے سائل کے ساتھ

خوش اسلوبی سے پیش آئے۔ اور عوام الناس کے ساتھ عوام دوست پالسیی کو فروغ دیں۔ تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان پائے جانے والی دوریوں کو کم کیا جاسکے۔تھانہ جات میں ہر عام خاص کے لیے قانون یکساں ہے۔ اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

عوام و الناس کے لیے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی اوبہاولنگر قدوس بیگ نے ڈی ایس پی چشتیاں غضنفر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہاولنگر ضلع کو فری کرائم زون بنانامیری اولین ترجحات میں شامل ہے۔

عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اپنے تمام تر وسائل اوراختیارات کو برؤئے کار لائے گی۔اور اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانہ میں آ ئے ہوئے ہرسا ئل کی دادرسی کرنا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہمار ا اخلاقی اور بنیاد ی فرض ہے۔


بہاولنگر

ضلعی پولیس نے پندرویں چولستان جیپ ریلی کا تفصیلی سیکیورٹی پلان جاری کردیا،جیپ ریلی کے موقع پر دو سو سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔اہلکاروں میں ایلیٹ فورس ،ایگل اسکواڈ سمیت ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر سے متعدد ایس ایچ اوز کی نگرانی میں پولیس اہلکارڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے
پندرویں چولستان جیپ ریلی( قلعہ جام گڑھ ) کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہTDCPکے زیر اہتمام پندرویں چولستان جیپ ریلی کے موقع پر 200سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سکیورٹی پلان میں ڈیوٹی پر مامور تمام افسران و اہلکاروں کو تاکید کی گئی ہے کہ

اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ دوران ڈیوٹی شرپسند عناصر، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے، شرکاء جیپ ریلی کے قیام کی جگہ پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں

اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں۔ گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پرطے شدہ مقام پر کرائی جائے۔ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے

جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اورروٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔ چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ،بم ڈسپوزل اسکارڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، جنہیں ڈیوٹی کے متعلقہ تمام ہدایات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پولیس لائن میں ریزرو نفری ہمہ وقت تیار ہوگی اور ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے

جس کا نمبر (64_9240063 )063 ڈی ایس پی فورٹ عباس ہمایوں افتخار جملہ پولیس حفاظتی انتظامات کے نگران ڈیوٹی ہوں گے۔ جملہ ملازمان پولیس کو ریلی ایونٹ سے قبل بریف کرکے ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات کریں گے۔


بہاولنگر

ایس ایچ او تھانہ بخشن خاں سب انسپکٹر خلیل احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری سلیم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ

ضلع میں امن وامان کا قیام اور انصاف کی جلد فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے، منشیات فروشوں، سماجی برائیوں، معاشرتی ناسوروں و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کا خاتمہ پولیس فورس کا شیوہ ہے، ایس ایچ او سب انسپکٹر خلیل احمد نے کہاہے کہ

ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے ،جرائم کا خاتمہ،سماج دشمن عناصرکی بیخ کنی کےلیے پولیس ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے،،

عوام کو چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ افراد، معاشرتی برائیوں، بدمعاشوں، رسہ گیروں کی نشاندہی کریں تاکہ پولیس ایسے افراد کی سرکوبی اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرکے معاشرے میں امن وامان کی فضاء قائم رکھ سکے،


بہاول نگر۔

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا مشن ہے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین پلوا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم احمد ،ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر ،ایم ایس ضلعی ہسپتال، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر شجاعت، ، ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر، پولیس، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ

انسداد پولیو کی قومی مہم 17فروری سے شروع ہوگی اور 19 فروری تک جاری رہے گی جبکہ 20 اور 21 فروری کو کیچ اپ سرگرمیاں کی جائیں گی ۔جس کےدوران ضلع میں پانچ لاکھ سولہ ہزار دو سو چھیالیس بچوں کو پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ

ضلع میں مجموعی طور پر 1323 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ جن میں 126 فکس ٹیمیں ، 1116 موبائل اور 81 ٹرانزٹ ٹیموں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ

وہ اس نیشنل کاز کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس مہم کو سوفیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔


بہاولنگر

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے ضلعی ہسپتال بہاول نگر کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مختلف شعبوں اور وارڈز کا بھی معائنہ کیا ۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم احمد، ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر انعام جمالی اور ڈاکٹر عاطف نعیم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں طبی سہولیات اور علاج معالجے اور طبی نگہداشت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے ضلعی ہسپتال میں شیخ جلال اینڈ سنز کی جانب سے مریضوں کے لیے فری کھانے کی سروس کا بھی جائزہ لیا اور اس سہولت اور فلاحی کام کو سراہا ۔

About The Author