جون 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گمشدہ ایس ایس پی مفخر عدیل کانام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

فرانزک ایجنسی کو بھی کوئی ٹھوس شواہد نہ ملے۔ فرانزک سائنس ایجنسی نے فیصل ٹاون میں گھر کو اڑتالیس گھنٹے بعد کلیئر قرار دے دیا ۔

لاہور: ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ تاحال حل نہیں کیا جاسکاہے ۔ مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیاہے ۔

پولیس ذرائع نے کہاہے کہ پولیس ایس ایس پی اور اس کے دونوں دوستوں کا سراغ نہ لگا سکی ۔ ایس ایس پی کی جانب سے گھر کیوں دھلوایا گیا پولیس کو تاحال کچھ نہ پتہ چلا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ  فیصل ٹاون گھر سے فرانزک ایجنسی کو بھی کوئی ٹھوس شواہد نہ ملے۔ فرانزک سائنس ایجنسی نے فیصل ٹاون میں گھر کو اڑتالیس گھنٹے بعد کلیئر قرار دے دیا ۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مفخر عدیل کو پولیس کی ورکنگ کا اندازہ تھا اس لیے گھر کو دھویا گیا۔

ذرائع کے مطا بق مفخر عدیل نے تاحال نہ تو اپنے فون استعمال کیے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر آن لائن ہوئے،پولیس نے مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔

ایس ایس پی مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لیے محکمہ داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ کیا گیاہے ۔

بلیک لسٹ میں نام ڈالنے سے مفخر عدیل پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ سے بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔

%d bloggers like this: