دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا

انتظامیہ پرائس کنٹرول کیلئے خود میدان میں نکلے، دفتروں میں بیٹھ کر عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ انتظامیہ پرائس کنٹرول کیلئے خود میدان میں نکلے، دفتروں میں بیٹھ کر عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا

وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کسی دباؤ کے بغیر کارروائی کی جائے۔ عملی اقدامات کر کے اشیاء ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے-

انہوں نے حکم دیا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں-

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کریں۔

گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اشیائے خور و نوش کے نرخوں میں استحکام کیلئے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں

صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کسان پلیٹ فارم کی تعداد بیاسی سے بڑھا کر بانوے کر دی گئی ہے۔

About The Author