دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیٹیوں سے زیادتی کا الزام، بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا

ایس پی صدر سرکل عبداسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مرد کو خاتون نے عزت کے نام پر قتل کیا ہے۔

پشاور میں بیوی نے بیٹیوں سے زیادتی کے الزام میں شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور پولیس کے مطابق سوڑیزئی کے علاقے میں بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا، 40 سالہ محمد خان کو اس کی بیوی نے رات کو سوتے وقت فائرنگ کر کے قتل کیا۔

بیوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا شوہر بچیوں کے ساتھ بد فعلی کیا کرتا تھا اس لیے اس کو قتل کیا۔

ایس پی صدر سرکل عبداسلام خالد نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مرد کو خاتون نے عزت کے نام پر قتل کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث مجرمان کو سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی کمیشن برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گذشتہ چند سالوں میں خواتین کے خلاف جرائم بشمول تشدد و زیادتی کے واقعات رپورٹ ہونے کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ پانچ برسوں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ ان جرائم میں ملوث 80 فیصد ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

About The Author