نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چولستان جیپ ریلی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا

آل پاکستان چولستان جیپ ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ڈرائیورز چولستان پہنچ گئے۔۔شرکا کے لیے  میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیاگیا

چولستان جیپ ریلی میں ڈرائیورز کے فٹنیس ٹیسٹ کےبعد ترمیم شدہ کیٹیگری کا پہلا راونڈ آج شروع ہوگیا۔۔۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نےتاریخی مقام قلعہ ڈیراور پر ہونے والی  ریلی کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا ۔

پہلی بار ریلی کو مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے ڈرٹ بائیکرز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

صحرا میں محفل موسیقی کے ساتھ شاندار آتش بازی کے مظاہرے نے مہمانوں کو خوب محظوظ کیا۔  چولستان کا صحرا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔۔

ڈرٹ بائیکرز ۔۔ لمبے ٹریک ۔۔ دھواں اڑاتی  رنگ برنگی گاڑیاں ۔۔۔ آل پاکستان چولستان جیپ ریلی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ڈرائیورز چولستان پہنچ گئے۔۔شرکا کے لیے  میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیاگیا۔۔ملی نغموں پر شرکا جھوم اٹھے۔

رجسٹریشن اور فٹنس ٹیسٹ کےبعد ترمیم شدہ راونڈ کا آغاز آج سے شروع ہوگیاہے۔

جیپ ریلی کو آْٹھ مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔ خواتین کے لیے علیحدہ کیٹیگری ہوگی ۔۔ملک بھر سے آئے ڈرائیورز اپنی مہارت کے گر دکھانے کے لیےٹریک پر ہیں۔ 

چولستان جیپ ریلی میں پہلی بار بائیکرز کو بھی اپنی مہارت دکھانے کا موقع مل رہاہے۔

تین روزہ جیپ ریلی کا فائنل راونڈ سولہ فروری کو ہوگا۔۔ریلی میں کامیاب ڈرائیورز کو انعامات سے نوازا جائےگا۔

About The Author