جلالپورپیروالا دو سوتیلے بھائیو کا جائیداد کا تنازعہ ایک شخص کی جان لے گیا نواحی علاقہ موضع کنہوں میں پنچایت میں فائرنگ فائر لگنے سے پنچایت کا سرپنج موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا
جلالپورپیروالا کے نواحی موضع کنہوں میں پنچایت میں فائرنگ فائر لگنے سے پنچایت کا سرپنج موقع پر دم توڑ گیا سرپنچ مقتول چوہدری حنیف گجر مقامی زمیندار اور سابق چئیرمین عشر زکواتہ تھا اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ
محمد رمضان اور مختیار نامی دو سوتیلے بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ حل کرنے کے لیے پنچایت بلائی گئی تھی جہاں تلخ کلامی پر رمضان نے اپنے سوتیلے باب ظہور کو قتل کرنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی
جس پر پنچایت کا سرپنچ روکنے کے لیے آگے بڑھا تو فائرنگ کی زد میں آگیا اور جانبحق ہو گیا دوسری جانب تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جلد ملزم کو بھی گرفتار کر لیں گے مزید تفتیش جاری ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ