مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جلالپورپیروالا دو سوتیلے بھائیوں کا جائیداد کا تنازعہ ایک شخص کی جان لے گیا

نواحی علاقہ موضع کنہوں میں پنچایت میں فائرنگ فائر لگنے سے پنچایت کا سرپنج موقع پر دم توڑ گیا

جلالپورپیروالا دو سوتیلے بھائیو کا جائیداد کا تنازعہ ایک شخص کی جان لے گیا نواحی علاقہ موضع کنہوں میں پنچایت میں فائرنگ فائر لگنے سے پنچایت کا سرپنج موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا

جلالپورپیروالا کے نواحی موضع کنہوں میں پنچایت میں فائرنگ فائر لگنے سے پنچایت کا سرپنج موقع پر دم توڑ گیا سرپنچ مقتول چوہدری حنیف گجر مقامی زمیندار اور سابق چئیرمین عشر زکواتہ تھا اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ

محمد رمضان اور مختیار نامی دو سوتیلے بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ حل کرنے کے لیے پنچایت بلائی گئی تھی جہاں تلخ کلامی پر رمضان نے اپنے سوتیلے باب ظہور کو قتل کرنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی

جس پر پنچایت کا سرپنچ روکنے کے لیے آگے بڑھا تو فائرنگ کی زد میں آگیا اور جانبحق ہو گیا دوسری جانب تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جلد ملزم کو بھی گرفتار کر لیں گے مزید تفتیش جاری ہے۔

%d bloggers like this: