دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں پاکستانیوں کی پکڑ دھکڑ میں اضافہ

صرف پاکستانی مزدوروں ہی سعودی حکومت کے ایکشن کا نشانہ بن رہے ہیں.

روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مزدور ان دنوں پریشانی سے دوچار ہیں،مزدوروں کیمطابق وہ قانونی لوازما ت مکمل کرنے کے بعد روزی روٹی کمانے کے لیے سعودی عرب پہنچے،

اب انھیں بغیر کوئی وجہ بتائے گرفتار کرکے اقامہ کاٹ کر شمیسی جیل بھیجا جارہا ہے،،مزدوروں کا الزام ہے کہ سعودی حکومت کا نشانہ کسی اور مسلم ملک کے باشندے نہیں بلکہ پاکستانی حکومت اور ترکی کی رجب طیب اردگان حکومت میں قربت کے باعث صرف پاکستانی مزدوروں ہی سعودی حکومت کے ایکشن کا نشانہ بن رہے ہیں.

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردیں،سعودی شہر جدہ میں رہائش پذیر مظفرگڑھ شہر سے تعلق رکھنے والے شہری ریاض حسین اور چوک قریشی کے رہائشی محمد یامین کیمطابق وہ اپنے کمروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں

کیونکہ ان سمیت تمام پاکستانی خوفزدہ ہیں کہ اگر وہ باہر نکلے اور سعودی اہلکاروں نے ان کو گرفتار کرلیا تو ان کا اقامہ کاٹ کر جیل بھیج دیا جائے گا.محصور ہونے کے باعث وہ فاقے کرنے پر مجبور ہیں.سعودی عرب میں روزگار کمانے کے لیے جانے والے پاکستانی مزدوروں نے الزام عائد کیا ہے کہ

گزشتہ 2 روز میں جدہ اور اطراف کے شہریوں میں قانونی طریقے سے آنے والے تقریباً ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو پکڑ کر نہ صرف انکا اقامہ کاٹا گیا بلکہ انھیں شمیسی جیل میں بھی منتقل کردیا گیا،

پاکستانی مزدوروں نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز کا نشانہ کسی اور ملک کے باشندے نہیں بلکہ پاکستانی باشندے ہیں اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے موقع پر آپریشن میں شدت آئی ہے.پاکستانی مزدوروں کا کہنا ہے کہ

وہ محنت مزدوری کرکے نہ صرف سعودی حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں بھی غیر ملکی زرمبادلہ بھیجتے ہیں مگر انھیں پاکستانی سفارتخانہ اور پاکستانی حکام کی طرف سے لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے.

پاکستانی مزدوروں ریاض حسین اور محمد یامین کیمطابق سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے بدتر ہوتے حالات سے پاکستانی سفارتخانہ آگاہ ہے مگر ان کی تکالیف میں کمی کے لیے کسی قسم کی کاوشیں نہیں کی جارہیں،ان کا کہنا تھا کہ

ہزاروں پاکستانی 5 سے 8 لاکھ روپے خرچ کرنے کے بعد ویزہ لیکر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب آئے تھے،،ایسے میں پاکستانیوں کو بےروزگار کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف پاکستانی معیشت برباد ہوگی بلکہ لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑجائیں گے.

بلاوجہ گرفتاریوں پر سعودی عرب میں مقیم کئی پاکستانی مزدوروں نے پاکستانی حکومت سے اپیل سے متعلق کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردیں.

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا کہ

سعودی حکومت کیساتھ ملکر معاملے کا حل نکالا جائے اور لاکھوں پاکستانیوں کو بےروزگار ہونے سے بچایا جائے.

About The Author