دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں ڈولفن فورس کی موٹرسائیکل سواروں پرفائرنگ —اشتہاری مجرم زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار–

مجرمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے دو اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر بھی معمولی زخمی —

زخمیوں کوٹیچنگ اہسپتال منتقل کر دیا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ کہچری روڈ پر پیش آیا جہاں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ سےبدنام زمانہ اشتہاری مجرم شریف عرف شریفہ چانڈیہ زخمی حالت میں ساتھی سمیت پکڑاگیا

جبکہ مجرمان کی فائرنگ سے تعاقب کرنے والے ڈولفن فورس کے دواہلکار دانش علی اور انیق احمد سمیت ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا —

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں سمیت زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے

اور ڈاکٹروں کےمطابق دونوں اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اہسپتال ڈیسچارج کردیاگیاھے

تاہم زخمی ہونے والے شہری کو ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث طبی امداد فراہم کی جارہی ہے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اسد سرفراز اسپتال پہنچ گئے اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے اووربلنگ اورملازمین کےناروارویہ پرمیپکوکےتمام افسران اوراہلکاروں کےاحاطہ عدالت میں داخلہ پرپابندی عائدکردی
ایوان عدل کےمرکزی داخلی گیٹ پر پابندی سےمتعلق نوٹس چسپاں کردیاگیا

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ایس ای اورایس ڈی او چوٹی سرکل سمیت میپکو کےتمام افسران اوراہلکاروں کےاحاطہ عدالت میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی

اس سلسلہ میں صدراورجنرل سیکرٹری بارایسوسی ایشن کی جانب سے ایوان عدل کےمرکزی داخلی گیٹ پر باقاعدہ نوٹس چسپاں کردیاگیا.. نوٹس کے مطابق اووربلنگ —

رشوت ستانی اور میپکوملازمین کےناروارویہ پرانکےخلاف پابندی عائد کی گئی– اگر کسی اہلکار نےپابندی کی خلاف ورزی کی تواسکی ٹانگیں توڑ دی جائیں گی اورتمام ترنقصان کےذمہ داروہ خودہونگے۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ صفائی اور سیوریج مسائل کے بروقت حل کیلئے کارپوریشن کے واجبات فوری ادا کئے جائیں۔کارپوریشن کی مشینری کی مرمت کے ساتھ کلر سکیم تبدیل کی جارہی ہے ٹریکر سسٹم نصب ہونے سے مشینری کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ایندھن کی چوری بچائی جاسکے گی۔

انہوں نے یہ بات ورکشاپ میں کارپوریشن کی مشینری کی کلر سکیم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے سی جی محمد یوسف چھینہ،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے۔ کمشنر نے مکینکل سویپرز،ٹریکٹر اور دیگر مشینری کو رنگ کرنے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کو چار زون میں تقسیم کرکے الگ صفائی عملہ اور مشینری مختص کردی گئی ہے۔شہر میں موجود کوڑا کرکٹ صاف کیا جارہا ہے

شہر میں کہیں بھی کھلے عام کوڑا نہیں پھینکا جائیگا۔ کنکریٹ کے باکس تعمیر کروائے جارہے ہیں جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا اٹھا کر شہر سے دور تلف کردیا جائیگا۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سیوریج لائنز کی بھی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جارہی ہے۔ ڈسپوزل ورکس سے کئی ٹن گند نکالا گیا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کارپوریشن کا ساتھ دیا جائے۔پانی کے کنکشن کی فیس،عمارتوں کی نقشہ فیس اور دیگر واجبات بلا تاخیر اور سوفیصد اداکئے جائیں

تاکہ کارپوریشن کو مالی طور پر مضبوط کیا جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازی خان میں وسیع رقبہ پر شجرکاری کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تمام محکموں کو ٹاسک دے دیا ہے

ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ایفورسٹیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی بلین ٹری سونامی مہم کی کامیابی کیلئے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا۔

موسم بہار کی شجرکاری مہم میں سرکاری و نجی رقبہ پر زیادہ پودے لگائے جائیں۔وسیع پیمانے پر شجرکاری اور پودوں کی دیکھ بھال کرکے سول سوسائٹی اور عوام کو شامل کیا جائے

جس کیلئے سیمینار،واک اور دیگر آگاہی پروگرام منعقد کرائے جائیں۔محکمہ جنگلات اورپی ایچ اے مہم کو لیڈ کریں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پودے انسانی صحت کیلئے ضروری ہیں۔ہر پودے کی اپنے بچہ کی طرح نگہداشت کرکے تناور درخت بنایا جائے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک،ڈی ایف او اور دیگر افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا

انہوں نے مختلف چوکوں کے معائنہ کے دوران گرین بیلٹس کی تیاری کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے شہر کو کلین اینڈ گرین بنایا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان :

درخت زمین کا حسن ہیں جو انسان کیلئے آکسیجن فراہم کرتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی آبیاری کی جائے تاکہ وہ تناور درخت بن کر سایہ اور پھل دے سکیں.

ان خیالات کااظہار ایکسیئن ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن ڈی جی خان یاسر فاروق بزدار نے گرڈ سٹیشن 1ڈیرہ غازیخان میں پودا لگانے کے دوران کیا. اس موقع پر آر ای ذیشان بشیر، انچارج گرڈمحمد رمضان خان لاشاری اوردیگر سٹاف نے بھی پودے لگائے.

یاسر فاروق بزدار نے کہا کہ درختوں سے جہاں ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جاسکتا ہے وہاں علاقہ کو سرسبز و شاداب بھی بنایاجاسکتا ہے.

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ملک بھر میں شجرکاری کا آغاز کیا ہوا ہے جو کہ ایک انقلابی اقدام ہے جس سے دور رس نتائج برآمد ہو رہے ہیں.تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی.


ڈیرہ غازیخان:

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین کا تبادلہ کردیا گیا انہیں مستقبل کی تعیناتی سے قبل وزیر اعلی آفس لاہور میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوآرڈی نیشن ڈیرہ غازی خان محمد یوسف کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ تعینات کیا گیا ہے۔تبدیل ہونے والے افسران کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اور دیگر موجود تھے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تبادلے سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں۔افسران تعیناتی کے دوران عوام کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین کو تحائف بھی دئیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کونسل کے ممبر شبلی شب خیز غوری نے کہا ہے کہ انڈس ہائی وے خونی روڈ کو ڈی جی خان سے راجن پور تک ڈبل کر کے قیمتی جانو ں کے ضیاع ہو نے سے روکا جا ئے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ روڈ قاتل روڈ بن چکا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آتے رہتے ہیں

جس سے انتہائی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت نے وسیب کی محرومی ختم کر نے کے لئے کو ئی دلچسپی نہیں لی اسی لئے وسیب آج بھی پسماندہ ہے

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس خونی روڈ انڈس ہائی وے کو ڈیرہ سے راجن پور تک دو رویہ بنایا جا ئے تاکہ حادثات میں کمی ہو اور انسانی جانوں کے ضیاع میں بھی کمی واقع ہو سکے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈولفن فورس کی ٹیم پر مسلح ڈاکوﺅں کی فائرنگ ،جوابی فائرنگ کے بعداشتہاری مجرم زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار، ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے دو اہلکاروں سمیت ایک راہ گیر بھی معمولی زخمی ،زخمیوں کوٹیچنگ اہسپتال منتقل کر دیا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری روڈ پر پیش آیا جہاں ڈولفن فورس کے اہلکاروں پر فائرنگ سے بدنام زمانہ اشتہاری ڈاکو شریف عرف شریفہ چانڈیہ زخمی حالت میں ساتھی سمیت پکڑاگیا

جبکہ مجرمان کی فائرنگ سے تعاقب کرنے والے ڈولفن فورس کے دواہلکار دانش علی اور انیق احمد سمیت ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگئے

ریسکیو1122کے امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں سمیت زخمی شہری کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے اور ڈاکٹروں کےمطابق دونوں اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں

جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیاہے تاہم زخمی ہونے والے شہری کو ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اسد سرفراز اسپتال پہنچ گئے اور زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ڈولفن فورس کی طرف سے جرائم پیشہ افرادکے خلاف بہادری سے کااروائی کر نے پر ان کی حوصلہ افزائی کی

واقعہ پر تھانہ سول لائن پولیس نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7ATAسمیت دیگر سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔

About The Author