لاہور کی مقامی عدالت میں غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے مقدمے میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کی
جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی کیس پر سماعت کی
رابی پیرزادہ کے وکیل بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے اپنے دلائل میں کہا رابی پیرزادہ کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے۔ وائلڈ لائف نے کاروائی پہلے شروع کی سرچ وارنٹ بعد میں لیے۔
ملزمہ کے وکیل نے کہا وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا ،عدالت مقدمہ میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے،
پراسیکوشن کی طرف سے دئے گئے دلائل میں کہا گیا کہ ملزمہ رابی پیرزادہ نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالے۔ عدالت ملزمہ کو سزا کا حکم جاری کرے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،