دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھائی نے بہن کی برسوں پرانی لاش کچرے پر کیوں پھینکی؟

ایس ایس پی تنویر عالم اوڈھو نے کہا محبوب کے بیان کی تصدیق کی جارہی ہے؛ لاش کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے ، رپورٹ کا انتظار ہے۔

کراچی :گلشن اقبال بلاک 11 کریسنٹ اپارٹمنٹ کے قریب نیپا انسٹیوٹ کی دیوار کے پاس خاتون کی  برسوں پرانی لاش ملی  ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو نے ذرائع ابلاغ کو بتایاہے کہ  خاتون کی شناخت ذکیہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کچرا کنڈی میں اس کے بھائی محبوب نے پھینکی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق یونین والوں نے لاش پھینکتا دیکھ کر پولیس کی اطلاع کردی جس کے بعد لاش پھینکنے والے شخص کو حراست میں لیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ اسکا بھائی ہے۔

تنویر عالم اوڈھو کے مطابق  محبوب نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ذکیہ کا دس سال قبل انتقال ہوگیا تھا؛ذکیہ کی لاش کو ان کی بیٹی اور بیٹے نے دفن نہیں کیا بلکہ فریزر میں رکھ دیا۔

پولیس کو دیے گئے محبوب کے ابتدائی بیان کے مطابق ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی کا بھی انتقال ہوچکا ہے مگردونوں کے انتقال کے بعد میں نے لاش کو سنبھال کر رکھا۔ .گزشتہ دنوں زیادہ بدبو پھیلی تو لاش پھینک دی۔

ایس ایس پی تنویر عالم اوڈھو نے کہا محبوب کے بیان کی تصدیق کی جارہی ہے؛ لاش کا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے ، رپورٹ کا انتظار ہے۔

About The Author