دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شوبز کی جوڑی گلوکارہ صنم ماروی اور حامد علی کے درمیان خلع کا معاملہ

فیملی کورٹ میں گلوکارہ صنم ماروی کے شوہر حامد علی نے جواب جمع کروایا

شوبز کی جوڑی گلوکارہ صنم ماروی اور حامد علی کے درمیان خلع کا معاملہ ،،، گلوکارہ کے شوہر کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا ،،، عدالت نے میاں بیوی کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

فیملی کورٹ میں گلوکارہ صنم ماروی کے شوہر حامد علی نے جواب جمع کروایا اور خود پر لگائے گئے گلوکارہ صنم ماروی کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔

شوہد حامد علی نے کہا کہ بیوی سے بدتمیزی نہیں کی اور نہ ہی گالی دی۔ بیوی اور بچوں کو باقاعدہ خرچہ ادا کررہا ہوں۔

شاہر حامد علی نے جواب میں لکھا کہ بیوی سے میری پوری فیملی پیار کرتی ہے۔ عدالت میری اہلیہ کے خلع کی درخواست مسترد کرنے کا حکم دے۔

گلوکارہ صنم ماروی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ شوہر حامد علی سے سال دو ہزار نو میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی،

اور ہمارے تین بچے بھی ہیں۔ شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکلتا ہے اور مارتاپیٹتا ہے۔

انہوں نے استدعا کی تھی کہ وہ شوہر کے ساتھ مزید نہین رہ سکتیں، لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

About The Author