دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کابینہ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے نام پر کیا فیصلے ہوئے

مہنگائی کی کمر توڑنے کے لیے کیا اقدامات کئے گئے

کل کابینہ اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے نام پر کیا فیصلے ہوئے ۔ مہنگائی کی کمر توڑنے کے لیے کیا اقدامات کئے گئے ۔

مہنگی اشیا کو سستا کیا گیا یا مزید مہنگا کر دیا گیا ؟؟ اعداد و شمار کے ہپر پھیر نے عوام کو چکرا دیا ۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے مطابق یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 70 روپے میں ملی گی ۔

مشیر خزانہ کہتے ہیں چینی اڑسٹھ روپے میں ملے گی ۔ گھی ،دالیں ،اور چاول کے نرخ مشیر خزانہ نے کچھ ایسے بتائے کہ یقین نہ آئے۔ یوٹیلٹی اسٹور پر آویزاں ریٹ لسٹ کچھ اور کہانی سنا رہی ہے

ہو کیا رہا ہے ۔۔۔کل کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلے کیا تھے ۔۔۔لاعلم کون ہے ۔۔؟؟

کابینہ اجلاس کی بریفنگ کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بنیادی اشیا کے ریٹس کچھ یوں بتاتی ہیں۔

اب ا جایئے قومی اسمبلی میں جہاں مشیر خزانہ ریٹس کے گھن چکر میں گھبرائی عوام کو مزید پریشان کر دیتے ہیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اویزاں ریٹ لسٹ کچھ اور کہانی سنا رہئ ہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کچھ اور کہہ رہے ہیں اور معاون خصوصی کچھ اور

عوام پوچھ رہے ہیں 125 روپے کلو باسمتی چاول کون سے یوٹیلٹی اسٹور سے مل رہا ہے ۔۔۔عوام نے 160 روپے کلو گھی کے بارے میں بھی پوچھا ہے ۔۔۔اور چینی کے نرخ کیا ہیں عوام نے سوچنا ہی چھوڑ دیا

لال ٹماٹر کے نرخ جب ڈل سنچری کراس رہے تھے تب مشیر خزانہ نے کھوج لگا کر کراچی میں 17 روے کلو ٹماٹر بھی ڈھونڈ نکالے تھے

ریلیف پیکج کے نام پر عوام کے ساتھ ہو کیا رہا ہے ۔۔۔ریلیف پیکج کیا بڑھا یہاں تو اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

About The Author