وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے وفاقی کابینہ کے مہنگائی پیکج کومذاق قراردیدیاہے اور پندرا ارب کاپیکج غریبوں کے ساتھ عجیب مذاق ہے
کراچی میں وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہےکہ آٹاچینی گھی پیٹرول سمیت عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمرتوڑدی ہے
اور یہ پندراارب بھی غیرشفاف طریقے سے ہڑپ کرلیئے جائیں گے وزیر زراعت کا کہناہےکہ یہ پیسے بھی ان کی جیب میں جائیں گے
جنہوں نے آٹے چینی کابحران پیدا کیا اور موجودہ حالات میں اگرپندراارب ہرماہ دیئے جائیں توبھی کم ہے اگر پچاس کروڑ روزانہ بھی دینگے
مطلب دوروپیہ فی شخص؟یہ مذاق نہیں توکیا ہے۔اسماعیل راہو کا کہنا ہےکہ حکومتی فیصلوں نے عوام کوکنگال کرکے رکھدیا ہے ۔
جوغریب پہلے بیس ہزارمیں گزارہ کرتا تھا اب 35ہزارمیں بھی پریشان ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،