دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹور سبسیڈائز پیکج کے بعد عوام کو ریلیف دینے کی کوشش

جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور پر 170 اور 175 روپے میں فروخت ہورہاہے

وفاقی حکومت کے یوٹیلٹی اسٹور سبسیڈائز پیکج کے بعد عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جاری ہے مارکیٹ سے یوٹیلیٹی اسٹور پر دس کلو آٹے کا تھیلہ

دوسو روپے کمی سے 4 سو روپے جبکہ چینی بارہ روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے گھی کی قیمت بھی فی کلو 210 روپے مارکیٹ فروخت ہورہی ہے

جبکہ یوٹیلیٹی اسٹور پر 170 اور 175 روپے میں فروخت ہورہاہے مہنگائی سے شہری پریشان ہے دیکھتے ہیں

کراچی سمیت ملک بھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام کو ریلیف پیکج میں دس کلو آٹے کا تھیلہ 400 روپے چینی فی کلو 68 روپے مختلف برانڈ کا گھی 170 سے 175 روپے کے درمیان میں فروخت ہورہاہے ۔

یوٹیلٹی سپر باسمتی چاول بھی فی کلو 170 روپے میں دستیاب ہیں طویل عرصے کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف فراہم کیا گیا ہے

مجموعی طورپر 3 سو سے زائد آئٹم پر وفاقی حکومت نے 15 ارب روپے سبسیڈی دی ہے جو رمضان المبارک کے مہنے کے بعد بھی آئندہ چار ماہ تک نافذ عمل رہےگا ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والی اشیاء سے متعلق شہری کہتےہیں کہ جس تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس لحاظ سے یوٹیلٹی اسٹور پر دیا جانے والا ریلیف پیکج کسی مذاق سےکم نہیں ہے

شہریوں کو بہتر معیاری اور سستی اشیاء خورد نوش فراہم کرکے ہی ان کو مہنگائی کے بڑھتے ہوئے اس طوفان سے ریلیف دلایا جا سکتاہے۔

About The Author