دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انسداد منشیات عدالت:رانا ثناءاللہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

عدالت کے مطابق ملزم کو ضروری دستاویزات فراہم کی جا چکی ہیں

انسداد منشیات عدالت لاہور نے رانا ثناءاللہ کی مسترد درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،، عدالت کے مطابق ملزم کو ضروری دستاویزات فراہم کی جا چکی ہیں۔۔۔

منشیات برآمدگی کیس میں عدالت نے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی گاڑی کی سپرداری اور ویڈیو فراہمی کی مسترد درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری کیا،،، جس میں لکھا گیا ہے کہ

عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے تحت بیانات اور دستاویزات کی کاپیاں جو قانون کے مطابق دی جا سکتی تھیں وہ ملزم کو مہیا کر دی گئی ہیں،

پراسیکیوشن نے جو رپورٹ جمع کروائی ان میں تمام ڈاکومنٹس کی تفصیلات بیان کی ہیں،، فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ جو دستاویزات عدالت میں جمع کروائی گئی اس کی مصدقہ نقول ملزم حاصل کر سکتا ہے۔۔۔

About The Author