نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسحاق ڈار کے بنگلے سے شیلٹر ہوم کا سامان سامنے موجود پارک میں منتقل کر دیا گیا

اہل علاقہ نے اقدام پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہو گیا،، اسحاق ڈار کے بنگلے سے شیلٹر ہوم کا سامان سامنے موجود پارک میں منتقل کر دیا گیا،، جہاں سولہ افراد قیام کر سکیں گے،، اہل علاقہ نے اقدام پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا،،،

ہجویری ہاوس، سیون ایچ گلبرگ، لاہور، سابق وزیر خزانہ اور حکومت آمنے سامنے،، اثاثہ جات کیس میں پہلے اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی اور پھر پناہ گاہ میں تبدیلی کے فیصلے پر بھی حکم امتناع جاری ہونے پر حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا

انتظامیہ نے خفت مٹانے کیلئے لیگی رہنما کی رہائش گاہ کے سامنے پارک میں آٹھ بیڈز پر مشتمل کنٹینر میں سولہ بے گھر افراد کیلئے شیلٹر ہوم قائم تو کر دیا مگر اہلکاروں کی عدم موجودگی پر بچوں نے اسے تفریح گاہ بنا لیا ہے

عارضی پناہ گاہ میں واش روم کے علاوہ بجلی کے لئے جنریٹر بھی موجود ہے،،، علاقہ مکینوں میں سے کچھ نے فیصلے کی مخالفت کی تو کچھ سراہتے نظر آئے

پناہ گاہ میں شام چھ بجے سے صبح سات بجے تک شناختی کارڈ دکھا کر رہائش اختیار کی جا سکتی ہے۔

About The Author