پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیازی نے آٹے، چینی چوروں کے ساتھ مک مکا کر لیا۔کٹھ پتلی وزیراعظم عوام کے بجائے مافیاز کے سہولتکار بن گئے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ سرکار عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پورا زور مافیاز کے تحفظ پر لگا رہی ہے۔
یہ وہ مافیاز ہیں جنہوں نے عمران خان کا حقہ پانی چلایا۔ عمران خان ان کے خلاف اس لئے کارروائی نہیں کر رہے کہ کہیں اپنے پیسے وصول کرنے نہ آجائیں۔ نیازی نے اپنا قرض اتارنے کیلئے
قومی خزانہ مافیاز کے حوالے کر دیا ہے۔مافیاز قومی خزانے کے بعد اب عوام کو لوٹ رہا ہے۔چینی ، آٹے اور گھی کی مہنگائی سے قوم سے کھربوں روپے لوٹا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب صرف آٹے چینی کا نہیں ، ایک ایک پائی کا ایک ایک وعدے کا حساب ہوگا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،