دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اراکین اسمبلی کے پولیس کے خلاف تحفظات دور کرنے کی کوششیں

اراکنی اسمبلی کے ساتھ ملاقاتوں میں وزیراعی پنجاب نے پولیس کے اعلی افسران کو بھی طلب کر لیا

اراکین اسمبلی کے پولیس کے خلاف تحفظات دور کرنے کی کوششیں یا پولیس میں سیاسی مداخلت ،، اراکنی اسمبلی کے ساتھ ملاقاتوں میں وزیراعی پنجاب نے پولیس کے اعلی افسران کو بھی طلب کرنا شروع کر دیا

صوبے کی مختلف ڈویثرنز سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی میٹنگز میں متعلقہ اعلی پولیس افسران کو بھی طلب کیا جاتا ہے-

اجلاسوں میں پولیس افسران کو اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں۔ پولیس افسران کو اراکین اسمبلی کے حلقوں میں مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایات دی جاتی ہیں-

وزیراعلی کے ساتھ ہونے والے مختلف اضلاع کے اراکین کی میٹنگز میں سب سے زیادہ شکایات پولیس کے خلاف ہی کی گئیں۔

About The Author