دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمندر میں ’’چاند تارا‘‘ نامی جزیرہ بنائیگا

جزیرے میں تفریحی پارک، آرٹ اینڈ کلچر میوزیم، گرینڈ تھیٹر، کنسرٹ ہال، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر، متعدد ہوٹلز اور شاپنگ مال بنایا جائے گا۔

حکومت پاکستان نے سمندری حدود میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے "چاند تارا” کے نام سے گوادر میں نیا جزیرہ آباد کرنے کا اعلان کردیاہے ۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق جزیرے کا نام "چاند تارہ” اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ یہ پاکستانی جھنڈے کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس منصوبے  کا انکشاف 78 صفحات پر مشتمل ماسٹر پلان میں ہوا ہے جس کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور چین کی سرکاری کمپنی مابین مشترکہ منصوبہ ہوگا، جس کی مجموعی مالیت 132 بلین ڈالر ہے۔

جزیرے میں تفریحی پارک، آرٹ اینڈ کلچر میوزیم، گرینڈ تھیٹر، کنسرٹ ہال، انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر، متعدد ہوٹلز اور شاپنگ مال بنایا جائے گا۔

تفصیلی رپورٹ کے مطابق گوادر آنے والے وقت میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کا معاشی حب بن جائے گا۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس شاندار منصوبے سے 12 لاکھ نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں، دوسری جانب شہر کی فی کس آمدنی 15،000 ڈالر ہوجائے گی

About The Author