دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10فروری 2020:آج ضلع مظفر گڑھ میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو ، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائدنگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)محکمہ صحت کی جانب سے ہسپتالوں کی ایمرجنسی، انڈور و آؤٹ ڈور میں مفت ادویات کی فراہمی صرف دعوؤں تک ہی محدود، ضلع مظفرگڑھ کی سب سے بڑی تحصیل کوٹ ادو کے بڑے سرکاری ہسپتال میں ادویات کی شدید قلت، ایمرجنسی و ڈلیوری کیس کے مریض مہنگی اور انتہائی اہم ادویات ڈرپس سرنجیں برنولہ تک خود لینے پر مجبور،شعبہ آئی سمیت دیگر اہم شعبوں میں مریضوں کو دوائیاں ملنا خواب بن گیا، کتے کاٹنے کی ویکسین سمیت انسولین بھی غائب، شہریوں کااحتجاج،ہسپتال میں ادویات مہیا کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق تبدیلی سرکار نے سرکاری ہسپتالوں میں مہنگے تشخیصی ٹیسٹوں کے بعد غریبوں سے مفت سرکاری علاج بھی چھین لیا ہے،حکومتی بے حسی کی انتہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات ختم ہوگئی اور حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، عوام سرکاری سہولیات سے محروم ہوگئی، سرکاری ہسپتال میں ادویات مریضوں کی پہنچ سے دور ہوگئی،تحصیل کوٹ ادو کے بڑے سرکاری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کی ایمرجنسی، انڈور و آوٹ ڈور میں ادویات نایاب ہیں،ایمرجنسی اور ڈلیوری کیس کے مریضوں کو ادویات باہر سے لانے کی پرچی تھمادی جانے لگی، رنگر، برنولہ، ڈرپس،سرنجیں اور بینڈیج تک ختم ہوگئی، مہنگی اور انتہائی اہم ادویات مریضوں کو باہر سے لانی پڑ رہی ہیں جس سے ہسپتالوں میں آئے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے اکثر شعبہ جات میں اپریشن تھیٹر،آئی شعبہ،گائنی شعبہ ودیگر اہم شعبوں میں ادویات نایاب ہو گئی ہیں جبکہ کتے کاٹنے کی ویکسین سمیت شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین بھی غائب ہو گئی ہے،اس بارے شہریوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے فری ادویات کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں صرف چند سستی ادویات ہی میسر ہیں جبکہ مہنگی اور جان بچانے والی تمام ادویات بازار سے لانے کیلئے کہہ دیا جاتا ہے،ہسپتال کے انڈور میں داخل مریضوں کو ادویات کے حصول کیلئے پہلے در بدر کی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں پھراکثر ادویات بازار سے خریدنی پڑتی ہیں جبکہ آؤٹ ڈور مریضوں کو تمام ادویات ہی بازار سے خریدنا پڑتی ہیں،انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہسپتالوں میں مفت ادویات کے وعدوں کو پورا کیا جائے تاکہ غریب مریض حکومت کے مفت علاج معالجہ سے مستفید ہو سکیں،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سرکل کوٹ ادو پولیس کی کارروائی، 3 مختلف چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، 30 لاکھ سے زائد مالیت کے جانور، لاکھوں روپے نقد رقم سمیت، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرا لیا گیا، ڈی پی او ندیم عباس کی ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ تھانہ سنانواں کی چوکی سلطان کالونی میں پریس کانفرنس،تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے ہمراہ تھانہ سنانواں کی پولیس چوکی سلطان کالونی میں سرکل کوٹ ادو پولیس کی جرائم۔پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں بارے پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انہیں آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کی اس کامیابی پر اس لیئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج غریبوں کی لوٹی گئی روزی ان کو واپس دی جارہی ہے، جانوروں سے غریب لوگ اپنا رزق حاصل کرتے ہیں، بچوں بچیوں کی شادیاں اور اپنے علاج و تعلیم پر انہی جانوروں سے خرچ کرتے ہیں ان کے جانور لوٹے جانا ان کی ساری خوشیوں کا قتل ہوتا ہے آج پولیس ٹیم کا ہر فرد جس نے ان گینگز کی گرفتاری میں کردار ادا کیا ہے خراج تحسین کا مستحق ہے اور میں مظفرگڑھ پولیس کے ہر ممبر سے اسی طرح توقع رکھتا ہوں کہ وہ غریبوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہینگے، خصوصی طور سرکل افسر کوٹ ادو اس حوالے سے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آج ہم غریبوں کے آگے سرخرو بیٹھے ہیں، سرکل کوٹ ادو کے ایس ایچ او صاحبان اور تفتیشی افسران جنہوں نے 30 سے زائد جانور، نقد رقم مال مسروقہ، کاریں برآمد کرنے میں جس قدر محنت اور بہادری سے کام کیا اور مختصر وقت میں برامدگیاں یقینی بنائیں خصوصی شاباش کے مستحق ہیں، ڈی پی او ندیم عباس نے اس موقع پر ایس ایچ او سرور شہید اسلم خان ملغانی کو خطرناک مسلح ڈکیت گینگ کا لیہ تک تعاقب اور لیہ پولیس سے مکمل کوارڈینیشن سے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کرانے پر شاباش بھی دی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مسلح کارسواروں نے محنت کش کی منکوحہ بیٹی اغواء کرلی،پولیس نے 3سماج دشمن عناصرگرفتارکرلئے،بھاری مقدارمیں شراب وچرس برآمد،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع احسان پورکے رہائشی محمدرمضان نے اپنی بیٹی رخسانہ بی بی عرف شانومائی کا نکاح 16جولائی 2017میں اپنے رشتہ دار مٹھومہارسے کردیا تھا جسکی رخصتی نہ ہوئی تھی، گزشتہ شب رخسانہ بی بی گھرمیں سوئی ہوئی تھی کہ رات کی تاریکی میں اس کے رشتہ دارکارسوارمحمدعامرمہاراپنے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ چادراورچاردیواری کے تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگیا اورگن پوائنٹ پررخسانہ بی بی کوکارمیں سوار کرکے اغواء کرکے لے گئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت بستی پتل سے جاویدتھتھل احسان پورکے حیات تگہ اورٹبہ مستقل شرقی شرقی کے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام مصطفی سیال کوگرفتارکرکے تینوں سے مجموعی طورپر25بوتل دیسی شراب اورایک کلو سے زائدچرس برآمدکرلی،پولیس سرکل کوٹ ادونے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو کے کنسلٹنٹ چائلڈ سپیشلسٹ اینڈ نیوناٹالوجسٹ ڈاکٹر ناصر سانگھی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے بنیادی پے سکیل 18پاس کر لیا ہے، پبلک سروس کمیشن سے پاس ہونے پر ڈاکٹر عبدالمجید بریار،محمد آصف سانگھی ایڈووکیٹ،مجاہد جاوید خان،عاطف رضا خان، سیف اللہ خان،وقاص قادر قریشی م،حمد افضل چانڈیہ،محمد شریف،عبدالحکیم پٹھان نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ناصر سانگھی کوٹ ادو کیواحد اور پہلے ڈاکٹر ہیں جن کے پاس چھوٹی عمر میں بڑی ڈگریاں ہیں،ڈاکٹر ناصر سانگھی کی پنجاب پبلک سروس کمیشن سے کامیابی ان کے والدین کی دعاؤں انتھک محنت اور غریبوں کی دعاؤں سے اللہ پاک نے ان کو آج اس مقام پر پہنچایا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ وہ کہ وہ مزید اس جذبے سے غریبوں کی مدد کریں گے اور اپنے کوٹ ادو کا نام روشن کریں گے

About The Author