مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10فروری:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاول نگر ،چشتیاں، سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی کمزور گرفت ۔ بلدیہ بہاولنگر میں کرپشن کا بازار گرم۔ڈیزل کھاو پالیسی پر عمل درآمد شروع ۔میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے سے گریزاں ۔ رویہ ہتک آمیز ۔شہرگندگی کے ڈھیر میں تبدیل, مختلف علاقوں میں سیوریج کے مسائل, گلی محلے چوراہوں میں جابجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ,کھیلوں کے میدان کوڑے دان بن گئے. تفصیلات کیمطابق شہر کے مختلف علاقوں گئوشالہ, مدنی کالونی, نظام پورہ, نئی آبادی, مدینہ ٹاؤن, بلدیہ روڈ, فاروق آباد, خادم آباد, ماڈل ٹاؤن , اسلام نگر, ضلع کونسل کالونی میں سیوریج و صفائی کا نظام ابتر صورتحال اختیار کرچکا ہے. جبکہ پینے کاپانی جسمیں سیوریج کاگندہ پانی مکس ہوکر موذی امراض کاموجب بن رہا جس سے سرکاری و نجی ہسپتالوں وکلینکس پر لوگوں کارش لگا رھتاہے, شہربھر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ سے پورا علاقہ تعفن زدہ ہو گیا ہے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .بہاولنگر میونسپل کمیٹی عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایک جانب شہرمیں کئی ماہ سے مختلف علاقوں میں سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگی ہیں تو دوسری جانب جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نے بھی مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے کئی دنوں سے گندگی کے ڈھیروں کو کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جا سکا گندگی اور سیوریج کے پانی سے شہریوں کو نا صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ علاقہ کے مکین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے جبکے کھیلو ں کے میدانوں کوبھی فلتھ ڈیپو کی شکل میں تبدیل کرنے کے لیے بلدیہ نے ٹھان لی ہے مردہ جانوروں اور گھریلو سلاٹر ہاؤسز سے فضلات بھی گنجان آباد شہری علاقوں اور پلے گراؤنڈز میں ڈالا جانے لگا ہے جبکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شہریوں نے احتجاج بھی کیا اور وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق کھلی کچہریوں میں شکایات بھی کیں مگر ڈسٹرکٹ انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی. پانی کھڑا ہونے سے شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی اور میونسپل کمیٹی ملازمین کی نااہلی کی وجہ سے بہاولنگر شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج سٹم کی صفائی ناہونے کی وجہ سے ناکارہ ہو گیا ہے اگر صفائی کا بروقت انتظام نا کیا گیا تو شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں یادرہے ضلعی انتظامیہ کے پاس تمام تر وسائل ہونے کے باوجود شہر کی صفائی ستھرائی میں کردار ادا نہیں کیا جا رہا بھاری مشینری بھی موجود ہے تو دوسری جانب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبہ پر عوام کے ٹیکسوں کے کرورڑوں روپے لگائے گئے تھے مگر وہ منصوبہ تاحال فعال نا کیا جا سکا اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔بہاولنگر میونسپل کمیٹی عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایک جانب شہرکے لیے کروڑوں کی لاگت فلتھ ڈپو اور بھاری مشنیری تو فراہم کردی گئی جس سےمختلف علاقوں سے کوڑا کرکٹ تلف کیا جاناتھا۔لیکن بہاولنگرکی گلیوں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور کھیلوں کے میدانوں میں مردہ جانوروں سےمکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے. طویل عرصہ سے گندگی کے ڈھیروں کو کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جا سکا .بہاولنگر کے شہریوں کا پر زور مطالبہ ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے……..#


ضلعی پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف ان ایکشن،ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر فقیر والی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان امیر حمزہ اور وحید کوگرفتار کرکےقبضہ سے دو کلو 240 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویثرن کے مطابق منشیات فروشوں کا قلع قمع کرکے نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ کرنے کے لئے موثر اقدامات جاری ہیں تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ناسوروں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سے سخت سزائیں دلوائی جاسکیں۔ہم ضلع بہاولنگر کو ڈرگ فری بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ایس ایچ او فقیروالی انسپکٹرپرویز جتوئی نے کہا ہے کہ ڈی پی او کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کی وجہ سے کئی گھرانے تباہ اور جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کرنا بہاولنگر پولیس کا فرض بھی ہے اور مشن بھی۔عوامی خدمت ،کرائم کاخاتمہ اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔


بہاولنگر
( صاحبزادہ وحیدکھرل )
پولیس تھانہ صدر بہاولنگر کی بروقت اور بڑی کاروائی، سرقہ مویشی کا سات رکنی بین الصوبائی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ مویشی سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برامد،ملزمان عرصہ دارز سے وارداتیں کر کے روپوش ہو جاتے تھے۔ گزشہ روز پولیس نے ڈرامائی انداز میں ملزمان کودھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر عظمت شاھین نے سب انسپکٹر را وشاہد سمت بھاری نفری کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوے ڈرامائی انداز میں سرقہ مویشی کا بین الصوبائی سات رکنی گینگ اس وقت گرفتار کیا جب وہ اگلی واردات کی تیاری میں مصروف تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی مالیت کے سرقہ شدہ مویشیوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برامد کر لیا ملزمان عرصہ دراز سے وارداتیں کر کے روپوش ہو جاتے تھے پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات میں ملوث ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور مزید وارداتوں کا انکشاف بھی متوقع ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر عظمت شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی تاکہ علاقہ میں عوام سکون کی نیند سو سکیں۔بین الاضلاعی سرقہ مویشی گینگ کی گرفتاری ایک اچھی کاوش ہے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔


بہاولنگر
صاحبزادہ وحیدکھرل
تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر پولیس نے بروقت اور بڑی کاروائی کاروائی کرتے ہوئے عوام کو مضر صحت گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی،ملزم رضوان کے قبضہ سے تقریبا اڑھائی من ناقص گوشت برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر اے ایس آئی ارشد علی اور ایگل اسکواڈ کے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے لوڈر رکشہ پر لادا ہوا مضر صحت گوشت برآمد کر کے پابند سلاسل کردیا۔ ڈاکٹر محمد اویس ویٹرنری آفیسر نے گوشت کا معائنہ کیا۔گوشت ناقابل خوراک،ناقص مضر صحت اور بدبودار تھا۔ملزم کے خلاف پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔بہاولنگر تھانہ سٹی بی ڈویژن پولیس کی بروقت اور بڑی کاروائی پر ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ نے شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ، کرائم کا خاتمہ اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہیے ۔جرائم کے انسداد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی بروئے کار لایا جائے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس بڑی کاروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں…… #

%d bloggers like this: