مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تیسری ادبی ثقافتی ’’سوجھل کانفرنس‘‘ 21 مارچ کو فاضل پورضلع راجن پور میں ہوگی

سارے وسیب سے گزارش ہے کہ 2019 میں چھپنے والی کتابوں کے بارے میں کمیٹی ممبران کو آگاہ کریں اور ان کے پاس کتابیں بھجوائیں تاکہ فیصلہ میرٹ پر ہوسکے..

سوجھل دھرتی واس کے زیراہتمام
تیسری ادبی ثقافتی ” سوجھل کانفرنس 21 مارچ 2020 بروز ہفتہ بمقام ڈریٹ ہال فاضل پور منعقد ہو رہی ہے جس میں وسیب کے تمام دانشوروں اور نمائندہ شخصیات کو تکلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

اس کانفرنس کے متوقع مہمانوں میں خواجہ کلیم الدین سئیں کوریجہ، سردار علی رضا خان دیشک، سردار اختر حسن خان گورچانی، سردار فاروق امان اللہ خان دریشک، سردار اویس خان دریشک، ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ، نذیر لغاری سئیں، عاشق خان بزدار، اسلم رسولپوری، رفعت عباس، عزیز شاہد، ڈاکٹر انوار احمد، رانا محبوب اختر، مظہر عارف، رانا فراز نون، ڈاکٹر جاوید چانڈیو، حیدر جاوید سید، ظہور دھریجہ، ملک اللہ نواز وینس، مجاھد جتوئی، سید نعیم بخاری، وکیل احمد نادر، اکرم مرانی طارق اسماعیل احمدانی، رانا ابرار خالد، رازش لیاقت پوری، ڈاکٹر خلیل الرحمن چنگوانی، ڈاکٹر عباس برمانی، شکیل انجم لشاری، عبدالباسط بھٹی، آصف خان، خواجہ عبید، عبدالغفار چاچڑ، حنیف جعفری، حیات اللہ خان نیازی، مشتاق فریدی، جہانگیر مخلص، شاہد عالم ، ڈاکٹر پرویز خالد، میر احمد کامران مگسی، ڈاکٹر شکیل پتافی، اصغر گورمانی، مومن مولائی، افکار علوی، اشکر فاروقی، شاہد جتوئی، ملک محمود مہے، محترمہ اجالا لنگاہ، محترمہ راشدہ بھٹہ، محترمہ رافعہ ملک، فرحان بھٹہ، ریاض عصمت، مظہر تابش، ڈاکٹر اعجاز خلیل، راشد عزیز بھٹہ، عاشق ظفر بھٹی، امان اللہ قریشی، چوہدری سرور عباس، پروفیسر عامر فہیم، اسلم خان گورمانی، امجد فاروق ڈاھا، منظور خان دریشک، پروفیسر ممتاز کلیانی، ساحر رنگ پوری، محمد احمد کانجو، عبدالطیف بھٹی، امین سہیل ملغانی ملک احسان بھٹہ، عصمت اللہ شاہ، ملک ممتاز احمد، عبدالراق راجہ، پروفیسر پروفیسر چوہدری رفیق احمد، قاسم رضا، عبد السمیع مجاز، اسلم جاوید ، اعظم خان پتافی، عنایت اللہ مشرقی، عبدالباری جعفری، آفتاب نواز مستوئی، ارشاد امین، حکیم محمد آصف لودھراں، سعید اختر سیال، خالد دمانی، حبیب موہانہ، اخلاق مزاری ،مرزا حبیب اجمل مسن، شاھد کوکب، مظہر سعید گوپانگ، شمائل موہانہ، لطیف علی زئی، ملک اکرم ڈیوالہ، جام اظہر مراد، سعید ثروت، ظہیر احمد مہاروی، شہباز مہروی، عمران شاکر مہروی، عرفان محمد، انجینئر ساجد عباسی، اسلم مغل، مخمور قلندری، ساجد علی پوری شامل ہیں۔ 

کانفرنس میں تین کتابوں کی رونمائی کی جائے گی. اور ان میں سے ایک کتاب کو بُک آف دی ایئر قرار دیتے ہوئے گوبیز پینٹ کی طرف سے پچاس ہزار روپے نقد انعام بھی دیا جائے گا

کتابوں کے انتخاب کے لئے وسیب کے نامور دانشوروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ پورے وسیب میں 2019 میں چھپنے والی سرائیکی زبان میں لکھی گئی کتابوں کا تجزیہ کرکے ان میں سے تین کتابوں کی رونمائی کرانے کا حتمی فیصلہ دیں گے

کمیٹی ممبران کے نام

🔵 رانا محبوب اختر سئیں
🔵 جہانگیر مخلص سئیں
🔵 اصغر گورمانی سئیں
🔵 ریاض عصمت سئیں
🔵 ساحر رنگ پوری سئیں
🔵 ملک اسحاق علیم سئیں
🔵 نازک نور پوری سئیں

کتاب کے انتخاب کی شرائط

🔴 کتاب 2019 میں شائع کردہ ہو
🔴 مصنف یا شاعر پِلاک زدہ نہ ہو
🔴 شاعر کی کانفرنس میں شرکت لازم ہے
🔴 کتاب سرائیکی زبان میں لکھی گئی ہو
🔴 کتاب نثر یا شاعری ہر صنف میں ہو سکتی ہے

کمیٹی ممبران 29 فروری 2020 تک نام فائنل کرکے سوجھل دھرتی واس کو آگاہ کریں گے

یہ کام وسیب کے ادباء اور شعراء کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے. سارے وسیب سے گزارش ہے کہ 2019 میں چھپنے والی کتابوں کے بارے میں کمیٹی ممبران کو آگاہ کریں اور ان کے پاس کتابیں بھجوائیں تاکہ فیصلہ میرٹ پر ہوسکے..
کتابیں اور نام ہمیں بھی بھجوائے جا سکتے ہیں رابطہ نمبرز یہ ہیں
انجینئر شاہنواز خان مشوری
03317130101
عثمان کریم بھٹہ ایڈووکیٹ
0333-6086888

%d bloggers like this: