دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

08فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

پیاز کو روزمرہ زندگی کی اہم ضرورت تصور کیا جاتا ہے اور جنوبی پنجاب کو پیاز کی پیداوار کا گڑھ سمجھا جاتا ہے .تاہم ملکی ضرورت کا چھٹا حصہ پیاز تحصیل روجھان سے پورا کیا جاتا ہے۔ خوش ذاٸقہ روجھانی پیاز اب تیار ہو کر منڈیوں کی زینت بن چکا ہے ۔

ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان رقبے کے کے لحاظ سے سب سے بڑی تحصیل تصور کی جاتی ہے اور اپنے قدرتی ذاٸقہ اور بہترین کوالٹی کی بدولت روجھان کے پیاز کی پورے ملک میں ڈیمانڈ ہوتی ہے

گزشتہ سال کی نسبت رواں برس پیاز کی فصل زیادہ کاشت کی گئی اب فصل تیار ہو کر منڈیوں میں پہنچ چکی ہے لیکن کسان پیاز کے ریٹ سے مطمئن نظر نہیں آرہے ہیں انکا کہنا ہے کہ

پانچ ماہ ہم پیاز کی فصل پر دن رات محنت کرتے ہیں اپنی تمام جمع پونجی لگا دیتے ہیں لیکن ہمیں محنت کا صلہ نہیں دیا جاتا۔

مہنگائی کی وجہ سے اس سال پیاز کے اخراجات میں بھی ڈبل اضافہ ہوا ہے لیکن پیاز کے ریٹ پچھلے سال کی نسبت کم مل رہے ہیں

جس کی وجہ سے ہم کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت پیاز کے نرخ بڑھاے تاکہ ہمیں اچھا معاوضہ مل سکے

پیاز کی فصل سے جہاں کسانوں اور کاشتکاروں فائدہ پہنچتا ہے وہاں پر ارد گرد کے چھوٹے موٹے تاجروں کی تجارت بھی چمک جاتی ہے اور روزگار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پیاز کے ریٹس پر نظر ثانی کرے ۔


حاجی پورشریف

کروڑوں کے فنڈز کے باوجود 60ہزار نفوس پر مشتمل آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ حاجی پور شریف جو قیام پاکستان سے قبل کا آباد ہے

مگر عوامی نمائندوں کی بے توجہی اور بے رخی کے سبب آج بھی پینے کاپاک صاف میٹھا نایاب ہے ویسے تو ہر دور میں حکمران طبقہ سے وابستگیاں اور فوٹو سیشن ذاتی مفادات کے حصول کو مدنظر رکھا گیا

مگر عوام کے اجتماعی مفادات کے لیئے کچھ نہ ہوسکا۔ محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل راجن پور کی ملی بھگت سے کروڑوں کے فنڈز خرچ توکیئے گئے

مگرصورتحال جوں کی توں ہے سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا،الیکڑانک میڈیا پر احتجاج اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بارہا شکایات بھی بے سود ثابت ہوئیں2016میں چیف سیکریٹری پنجاب شکایات سیل لاہور سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ کرنے کے لیٹر بھی جاری ہوئے۔

مگر کروڑوں روپے پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل راجن پور کی طرف سے خرچ تو ہوچکے

مگر عوام کو صاف میٹھا میسر نہ ہوا اوراہل علاقہ آج بھی 20سے 30روپے فی کین جوہڑ نما تالابوں یا اپنی مدد آپ کے تحت لگے ہینڈ پمپس سے بھروانے پر مجبور ہیں اہلیان حاجی پورشریف نے متعلقہ حکام ،

کمشنر ڈی جی خان،اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی اور متعلقہ غفلت کے مرتکب محکموں و افسران کیخلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


روجھان

گزشتہ شب نزد ہائر سیکنڈری سکول گرلز مہاجر گلی کے قریب نامعلوم چوروں نے ایک دوکان کی شٹر توڑ کر ایل سی ڈی اور نقدی کیش لے گئے

مالک دوکان ارباز اور ملک محسن نے میڈیا کو بتایا کہ ہم صبح آئے تو شٹر ٹوٹی ہوئی تھی

اور دوکان سے ایل سی ڈی اور نقدی رقم لے اڑے پولیس کو واقعہ کی اطلاع کر دی گئی ہے ۔


جام پور

سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل کے زیر اھتمام تھیلیسمیاء آگاھی سیمینار کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر تہمینہ دلشاد ،

ایم ایس ݙاکٹر احمد ندیم خان ، ریجنل کوارڈینیٹر سید مظہر حسین شاہ ،مانیٹرنگ آفیسر ملک عرفان حاشر ،ڈاکٹر آفتاب احمد خان ،

ڈاکٹر محمد شاھد کھوکھر ،نامور سرائیکی مصنف مؤرخ شاعر جمشید احمد کمتر رسولپوری صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی اور قاضی انعام باری خطاب کر رھے ھیں۔


جامپورـ

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال راجن پور تہمینہ دلشاد کورائی نے کہا ھے کہ تھیلیسمیا کے مرض کے خاتمے کیلئیے پنجاب حکومت نے پنجاب تھیلیسمیاء پریونیشن پروگرام کا آغاز کر دیا ھے

اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں تھیلیسیمیا ء سے بچاو اور خاتمہ کی مکمل سہولیات مفت فراھم کی جائیں گی وہ سماجی تنظیم نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل اور پنجاب تھیلیسیمیاء پریونیشن پراجیکٹ ڈیرہ غازیخان ریجن کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رھی تھیں

جسکی انہوں نے صدادت کی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دوسروں کو آگاھی دینا ھر شہری کا فرض ھے اس موقع پر ریجنل کوارڈینیٹر سید مظہر حسین شاہ مانیٹرنگ آفیسر عرفان حاشر ،ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم خان ، چائلڈ اپیشلسڑ ڈاکٹر آفتاب احمد خاب فزیشن ڈاکٹر محمد شاھد کھوکھر ،.

صدر نیلاب آفتاب نواز مستوئی ڈسٹرکٹ فوکل پرسن عرض محمد اور قاضی انعام باری نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ علاج سے پہلے احتیاط ضروری ھے تھیلیسمیاء ایک موروثی بیماری ھے جو والدین سے بچوں میں منتقل ھو سکتی ھے

اگر والدین میں سے کسی ایک میں بھی خون کے سرخ خلیوں میں موجود ھیموگلین بنانے کی ایک اب نارمل رمل جین ھے اور وہ بچے میں منتقل ھو جاتی ھے تو وہ بچہ تھیلیسمیاء کا کیرئیر ھو گا اس لیے ضروری ھے کہ شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کا ٹیسٹ کرایا جائے

انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں ھر سال 6000 زیادہ بچے تھیلیسمیاء میجر کے ساتھ پیدا ھوتے ھیں جسمیں ساری زندگی کیلیے مسلسل انتقال خون کی ضرورت رھتی ھے انہوں نے عام لوگوں میں آگاھی اور شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ھے

اس موقع پر نیلاب کے مطالبہ پر ایم ایس ݙاکٹر احمد ندیم خان نے تھیلیسمیاء کے فری ٹیسٹ کے کاونٹر کے قیام کا اعلان بھی کیا

جسمیں ھر ھفتے باقاعدگی سے تھیلیسمیاء کے ٹیسٹ ھونگے سرائیکی شاعر جمشید احمد کمتر رسولپوری نے موضوع کی مناسبت سے اپنا شاندار سرائیکی کلام پیش کیا

تقریب میں ڈاکٹروں ،صحافیوں سول سوسائیٹی کے ممبران اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی نیلاب کی جانب سے تحصیل بھر کے اھم علاقوں ھڑند ،داجل ،حاجی پور ،

محمد پور ،کوٹلہ مغلان اور دیگر علاقوں میں رضاکارانہ طور پر اس طرح کے آگاھی سمینار منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا جسے بے حد سراھا گیا۔

About The Author