دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیہ :فصلات پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا

کاشتکار ڈرم بجا کر اور شور کر کے اپنی فصلات کو محفوظ بنانے میں مصروف

لیہ پھر ٹڈی دل کی یلغار… فصلات پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا…لیہ کے نشیبی علاقے کی فصلات پر ٹڈی دل کے 6 کلومیٹر طویل جھنڈ کے حملہ سے کسان پریشان ہوگئے…

کاشتکار ڈرم بجا کر اور شور کر کے اپنی فصلات کو محفوظ بنانے میں مصروف

لیہ کے نشیبی علاقوں میں ٹڈی دل کے جھنڈ ایک بار پھر پہنچ گئے.. ٹڈی دل نے فصلات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے….

محکمہ زراعت کے آفسران کے مطابق لاکھوں کی تعداد میں حملہ آور ہونیوالے ٹڈی دل کے جھنڈ کی لمبائی 6 کلو میٹر جبکہ چوڑائی دو کلومیٹر سے بھی زائد ہے …

ٹڈی دل نے لیہ میں دریائے سندھ کے گیارہ مواضعات موضع میرانی کچہ. بکھرا. نانگی نشیب. جکھڑ پکہ. بلوچ خان. چھجڑا اور موضع نوراسی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے….

ٹڈی دل کے حملہ سے گندم ..باغات اور سبزیات کی فصلات شدید متاثر ہورہی ہیں.کسان اپنی مدد آپ کے تحت ڈرم بجا کر اور ٹڈی دل کو بھگانے اور اپنی فصلات کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں….

About The Author