دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوکارہ شبنم مجید کے اپنے شوہر پر سنگین الزامات

شبنم مجید نےکہا واجد اور اسکی سابقہ بیوی کی وجہ سے اکثر میرے گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہے، واجد نے قرآن اٹھا کر کہا کہ سابقہ بیوی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لاہور: گلوکارہ شبنم مجید نے خلع کا دعویٰ دائر کرنے کی تردید کر دی

میڈیا سے گفتگو میں گلوکارہ نےاپنے شوہر پر سنگین الزامات لگا دئیے

آج ایک نجی ٹی وی چینل نے خبر چلائی تھی کہ شبنم مجید نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لئے خلع کا دعوی دائر کردیا ہے ۔

شبنم مجید نے کہاہے کہ شوہر سے اختلافات ضرور ہیں لیکن خلع کا دعوای دائر نہیں کیا،خلع سے پہلے میں اپنے شوہر پر کیس کروں گی کہ وہ طلاق شدہ عورت کے ساتھ کیسے رہ رہا ہے۔

گلوکارہ نے کہا کہ اس کا شوہر واجد اپنی  پہلی بیوی  جنہیں 13 سال پہلے طلاق دے چکا ہے کہ ساتھ رہ رہاہے۔  13 سال میں واجد سابقہ بیوی سے ملتا رہا ۔مجھے گمراہ رکھتا رہا۔

شبنم مجید نےکہا واجد اور اسکی سابقہ بیوی کی وجہ سے اکثر میرے گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہے، واجد نے قرآن اٹھا کر کہا کہ سابقہ بیوی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

گلوکارہ نے کہامیرے چار بچے ہیں انکو والد کی شفقت کون دے گا، ایک ہفتہ پہلے جو ڈریس لےکر دیا اس میں شوہر کی سابقہ بیوی کے ساتھ تصویر دیکھی، طلاق یافتہ عورت کی وجہ سے میرے بچوں کی زندگی خراب ہو رہی ہے۔

شبنم مجید نے کہا میرے بچوں کو کون انصاف دے گا۔۔وہ کیسے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ رہ سکتا ہے

About The Author