دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ژوب:دو سو سال پرانا مندر 72 سال بعد ہندو برادری کے حوالے

ڈپٹی کمشنرژوب  طحہ سلیم  نےاس منفرد تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان اور ژوب کے لیے یہ تاریخی اور اہم دن ترین دن ہے'۔

ژوب اور قریبی علاقوں علاقوں میں بسنے والی ہندو برادری کے لیے اچھی خبر ۔ دو سو سال پرانے مندر  کو  بہتر سال بعد ہندو برادری کے حوالے کر  دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ژوب طحہ سلیم نے  کہا کہ مندر کی عمارت کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

ژوب میں رہنے والی ہندو برادری کی خواہش پوری ہوئی ۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر  دو سو سال پرانا مندر  انہیں واپس کر دیا گیا ۔

چار کمروں پر مشتمل اس مندر کو 30 سال تک سرکاری اسکول کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ۔

مندر کی چابی ایک تقریب کے دوران ہندو برادری کے حوالے کی گئی ۔

ڈپٹی کمشنر طحہ سلیم   اور ژوب کی مرکزی مسجد کے خطیب مولانا اللہ داد کاکڑ  نے  تقریب میں شرکت  کی ۔

ہندو برادری اور دیگر اقلیتی براردری کے عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرژوب  طحہ سلیم  نےاس منفرد تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان اور ژوب کے لیے یہ تاریخی اور اہم دن ترین دن ہے’۔

مندر کی عمارت کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندو خیل نے حال ہی میں ژوب کا دورہ کیا تھا ۔

جس کے دوران ہندو برادری نے ان سے مندر کی واپسی کی درخواست کی تھی ۔

About The Author