نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنااللہ کی 2درخواستیں مسترد کردیں

عدالت نے تینوں درخواستوں کو مسترد کردیا ہے ۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی

لاہورکی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ اور اے این ایف پراسیکیوٹر کی طرف سے دائر تین درخواستوں پر فیصلہ سنادیاہے ۔

عدالت نے تینوں درخواستوں کو مسترد کردیا ہے ۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کے خلاف کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی

عدالت نے آئندہ سماعت پر رانا ثناءاللہ کو فردجرم عائد کرنے کے لیے بھی طلب کرلیا ہے۔

عدالت نے رانا ثناءاللہ کی فوٹیجز فراہم کرنےاور گاڑی سپرداری  کی درخواست مسترد کردی ۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی روزانہ کیس کی سماعت کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی

سابق صوبائی وزیر قانون منشیات برآمدگی کیس میں عدالت پیش ہوئے،،، حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے اتحادیوں کو حکومت سے جلد الگ ہونے کا مشورہ دیا

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑعوام ناراض ہے، اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے

صدر ن لیگ پنجاب نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے اور مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ بھی کیا

انہوں نے کہا ن لیگ وسط مدتی سیٹ اپ کے حق میں نہیں، ایک ہی مطالبہ ہے جتنا جلدی ہوسکے مڈٹرم الیکشن کرائے جائیں

رانا ثناء نے اپنے کیس سے متعلق کہا کہ حکومت کی کوشش ہے ویڈیو نہ مانگی جائے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ ان سے ویڈیو نہ مانگیں، اب ہم حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے،، جلد شاہد خاقان عباسی،، احسن اقبال اور سعد رفیق کی ضمانتیں بھی ہو جائیں گی

About The Author