دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کی خارجہ پالیسی کا دارومدار ہی کشمیر پرہے:دفتر خارجہ

پاکستان میں ، اور پوری دنیا میں اس کے سفارت خانوں میں 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے
کشمیر کے سلسلے میں پاکستان ،او آئی سی سے قریبی رابطے میں ہے
پاکستان کی خارجہ پالیسی کا دارومدار ہی کشمیر پرہے:دفتر خارجہ

اسلام آباد ،

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے جمعرات کے روز کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں اسلامی تعاون تنظیم سے مستقل رابطے میں ہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ او آئی سی نے کشمیر سے متعلق متعدد قراردادیں منظور کیں اور او آئی سی رابطہ گروپ کشمیر سے متعلق کئی عشروں سے اس معاملے کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع  کے مطابق انہوں نے کہا کہ او آئی سی ، کشمیر پر پاکستان کا سب سے بڑا حامی ہے۔
عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ، اور پوری دنیا میں اس کے سفارت خانوں میں 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جاری پالیسی کا ایک حصہ ہے ، اور تمام پاکستانی اس مشن کا ایک حصہ ہیں۔ذرائع  کے مطابق ترجمان نے مسئلہ کشمیر کو دفتر خارجہ کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پالیسیاں حکومت کے کہنے پر وضع کی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہ دفترخارجہ کشمیریوں کی حالت زار کو دنیا میں موثر طریقے سے اجاگر کرنے میں سرگرم عمل نہیں ہے ، فاروقی نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا دارومدار ہی کشمیر پرہے۔

About The Author