دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا،چودھری شجاعت

اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی،

لاہور:

چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں،

فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے عمرہ کے لئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی،

اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا،

ان لوگوں کیلئے دعا کروں گا جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ دعا کی درخواست کی۔

About The Author