چیونگم چبانے پر ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج سے رپورٹ طلب کرلی
ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج محمد عدنان کی جانب سے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کمرہ عدالت میں چیونگم چبانا عدالت کے وقار کی تضحیک اور پولیس کے حوصلے پست کرتی ہے،
31 جنوری کوکمرہ عدالت میں چیونگ گم چبانے پر عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی تھی
3 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی ممبر انسپیکشن ٹیم نے جج سے رپورٹ طلب کی تھی
جج کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ عدالتی اصول اور طریقوں میں نہیں کہ کمرہ عدالت میں ملزم کو چیونگم چبانے کی اجازت دی جائے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں ملزم کوغیرمشروط سرینڈر کرنا ہوتا ہے،31 جنوری کوپہلی کال پر ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا،
ملزم کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی،پھر بھی انصاف کے تناظر میں معاملے کو ایک طرف رکھ دیا۔
کیس کی دوسری کال پر ملزم پیش ہوا تو وہ چیونگ گم چبا رہا تھا،
ملزم کے چونگم چبانے کی وجہ سے عدالتی عمل کے دوران خلل پیدا ہوا۔
اس طرح کے حکم پاس کرتے وقت عدالت کے آداب کو ملحوظ رکھنا کلیدی عنصر تھا،
فیصلے کا مقصد عدالت میں پیش ہونے والے لوگ ان اصولوں کو سیکھیں اور دوسروں کو بتائیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،