نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف ائی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت

صندل خٹک نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ میں  پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی ایف ائی اے کی انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے ۔

صندل خٹک عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر صندل خٹک کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا

عدالت نے درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی

صندل خٹک نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ میں  پاکستان کی شہری ہوں اور ٹک ٹاک سٹار ہوں، کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی۔

ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ  ایف ائی اے نے نامعلوم انکوئری میں 28اکتوبر پھر 5نومبرکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے،ایف ائی اے کی جانب سے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

صندل خٹک نے کہا ایف ائی اے نے نوٹس کی وجوہات ،شکایت،اور کیس سے متعلق کچھ نہیں بتایا،ایف ائی اے کی جانب سے بلاجواز ہراساں کیاجارہاہے

ٹک ٹاک سٹار نے استدعا کررکھی ہے کہ  عدالت ایف ائئ اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کاحکم دے ۔

About The Author